اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ کورونا کا شکار‎

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔اعلامیہ میں

مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق علاج جاری ہے۔دوسری جانب سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دور ان مزید 32افراد چل بسے ،1841نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 841 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 310 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 971 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 1 ہزار 875 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا

وائرس کے 54 ہزار 122 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 551 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 9 لاکھ 24 ہزار 782 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 56 لاکھ 22 ہزار 535 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کْل 2 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 587 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 63 ہزار 101 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 793 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 52 ہزار 153 مریض رپورٹ

ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 924 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 495 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 411 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 85 ہزار 351 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 790 افراد

اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 451 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 322 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 685 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 609 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 639 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 122 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…