جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

مہوش حیات کا عمران خان کے بعد وزیراعظم بننے کا عندیہ

datetime 24  جولائی  2021 |

کراچی (این این آئی) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا

۔سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے ۔وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان اداکارہ سے سوال کرتے ہیں کہ ’کیا آپ سیاست میں آئینگی ؟‘۔جس کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات کہتی ہیں کہ ’جی ہاں انشاء اللہ ! میں سیاست میں ضرور آؤں گی۔‘ایک سوال پر اداکارہ نے نے کہا کہ ’میرا ارادہ ملک میں بہتری لانا ہے، اب وہ پارلیمانی سیاست سے آئے یا پارٹی سیاست سے آئے، یہ تو وقت بتائے گا۔‘مہوش حیات نے کہا کہ ’میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاست سے بہت متاثر ہوئی ہوں کیونکہ اْن کی وجہ سے ملک میں کافی تبدیلی بھی آئی ہے اور وہ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔‘اداکارہ نے اْمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’جب عمران خان کرکٹر ہونے کے ساتھ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ بھی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال سکتی ہے‘۔اْنہوں نے کہا کہ ’میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی ہوں لیکن آگے جاکر کسی نے تو اْن کی کْرسی سنبھالنی ہے تو میں اْس کیلئے اْمیدوار ہوں۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…