جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

طلبہ کے لئے خوشخبری، پرموشن پالیسی جاری کردی گئی

datetime 23  جولائی  2021 |

مکوآنہ (این این آئی)پیف نے پارٹنر سکولوں کو ڈیڈ لائن دے دی، سکولوں کو صرف 5 فیصد طلباء فیل کرنے کی اجازت ہوگی۔  تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ 31 جولائی تک طلباء کو پرموٹ کیا جائے، اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء کی اگلی جماعتوں میں پرموشن پالیسی جاری کر دی ہے،

پہلی سے آٹھویں جماعت تک پارٹنر سکولوں کو زیادہ سے زیادہ 5 فیصد طلباء کو فیل کرنے کی اجازت دی گئی ہے، پرموشن پالیسی کے تحت کسی بھی طالبعلم کو ”ڈبل ڈیموٹ” کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ رواں برس مارچ میں داخل ہونے والے طلباء کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جماعت نہم میں پرموٹ ہونے والے طلباء کے کوائف سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں درج کرنا ہوں گے۔ پیف نے پارٹنر سکولوں کو 31 جولائی تک طلباء کو پرموٹ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ پیف نے پرموشن پالیسی کی دستاویز فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے ساڑھے سات ہزار پارٹنر سکولوں کو ارسال کر دی ہے۔واضح رہے کہ محکمہ خزُانہ نے پیف کے لیے 3 ارب پچاس کروڑ روپے کُا اجرا کیا تھا،پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے لئے فنڈز کا اجرا کئی روز سے تاخیر کا شکار تھا،  پیف کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے لیے سیلری و نان سیلری اخرجات کی مد نیں فنڈ کا اجرا کیا گیا،حکام کے مطابق پیف کی جانب سے متعدد بار محکمہ سکول ایجوکیشن سے فنڈ کے اجرا پر اپیل کی گئی تھی اور رواں مالی سال میں اکاؤنٹ کلوزنگ سے قبل مذکورہ فنڈز کا فوری اجرا کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت صوبہ میں 8 ہزار ایک سو گیارہ سکولوں میں بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے،جس کے اخراجات پنجاب حکومت اٹھارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…