پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کون کہاں عید منائے گا؟

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیراعظم عمران خان عیدالاضحی نتھیا گلی میں منائیں گے، گورنرسندھ عمران اسماعیل عید الاضحی کی نماز کراچی میں جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ عیدالاضحی کی نماز سیہون شریف میں ادا کریں گے۔سابق صدر آصف زرداری عید الاضحی کی

نماز بلاول ہاؤس میں ادا کریں گے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین عید الاضحی اپنے آبائی علاقوں میں منائیں گے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان عبد الخیل ڈی آئی خان میں عید منائیں گے،مولانا فضل الرحمان نماز عید کے اجتماع سے خطاب اور امامت کروائیں گے۔اسلم غوری کے مطابق مرکزی سیکریٹری جنرل سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری قلات میں،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اکرم خان درانی بنوں،سنیٹر مولانا عطاء الرحمان ڈی آئی خان میں عید منائیں گے۔اسلم غوری کے مطابق مرکزی ترجمان اسلم غوری کراچی، مولانا راشد سومرو لاڑکانہ اور سائیں عبد القیوم ہالیجوی سکھر میں عید منائیں گے۔اسلم غوری کے مطابق مولانا امجد خان لاہور،ڈاکٹر عتیق الرحمان راولپنڈی، مولانا ابو الفتح محمد یوسف رحیم یار خان میں عید منائیں گے۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ مولانا عبد الواسع قلعہ سیف اللہ،آغا محمود شاہ قلات میں عید منائیں گے،مفتی ابرار مانسہرہ، مولانا فضل علی حقانی اور مولانا عطاء الحق درویش صوابی میں عید منائیں گے۔اسلم غوری نے کہاکہ قائدین کی جانب سے عالم اسلام اور ہموطنوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہیں،خوشی کے موقع پر نادار اور غریبوں کا خاص خیال رکھیں۔ میاں نواز شریف نے لندن میں عید منائی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز لاہور میں نماز عید ادا کریں گے اور اس کے بعد جاتی امراء رائے ونڈ جائیں گے، مریم نواز رائے ونڈ میں عید منائیں گی، شاہد خاقان عباسی مری، احسن اقبال ناررووال، خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق لاہور جبکہ خواجہ آصف سیالکوٹ میں عید منائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور میں عید منائیں گے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…