جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان چھٹیوں پر چلے گئے

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان اہل خانہ کے ہمراہ نتھیا گلی چلے گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی میں عیدالاضحٰی منائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم 23 جولائی کو نتھیا گلی سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا، جلسے اندرون سندھ میں ہوں گے

جن میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے عید کے بعد ایک اور اجلاس بلالیا، اجلاس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور ساتھ ملانا بھی سندھ پلان کا حصہ ہوگا اس کے علاوہ مبینہ کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کاربننے والے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق عید کے بعد اجلاس میں سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے نام بھی فائنل ہوں گے، وفاق کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں پر اہم فیصلے بھی عید کے بعد ہوں گے۔دوسری جانب صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کی الیکشن کمپین درحقیقت بغض عمران خان اور بغض پاکستان کا اظہار ہے،محترمہ آزاد کشمیر میں اپنی پرفارمنس کم، اور قومی سلامتی کے خلاف ہرزہ سرائی زیادہ کر رہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیر میں ہوتے ہوئے بھی بیگم صفدر اعوان ابھی تک مودی کے خلاف بات کرنے کی ہمت نہیں کر سکیں۔ بیگم صفدر اعوان کا دفتر خارجہ کو افغانستان سے معافی مانگنے کا بیان انتہائی شرمناک ہے۔ پوری دنیا نے شریف خاندان کے یار مودی سرکار کی پاکستان مخالف سرگرمیاں دیکھ لی ہیں۔

بھارت نے ایف اے ٹی ایف کا استعمال کر کے پاکستان کو گرے لسٹ پر رکھنے کی پوری کوشش کی۔آج وزیراعظم عمران خان کی بہتر سفارتکاری کی بدولت پاکستان عالمی محاذ پر اکیلا نہیں۔ عالمی طاقتیں وزیراعظم عمران خان کے ہر بیان اور ہر پالیسی کو سنجیدگی سے لیتی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ شریف خاندان چاہے جتنا زور لگا لے، پاکستان کی سالمیت کو ذرہ برابر نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ پاکستان کا جمہوری نظام اور سالمیت اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…