پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عید قرباں اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم اور ان کے عظیم بیٹے حضرت اسماعیل کی فرمانبرداری کی یاد ہے، عیدالاضحی کے موقع پر شہبازشریف کا خصوصی پیغام

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے عالم اسلام کوحج اور عیدالاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدقربان کی مبارک دیتا ہوں۔حج کی سعاد ت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو بھی مبارک دیتے ہیں،

حج اس مرتبہ کورونا وبا کے مصائب میں آیا ہے، اللہ تعالی اس موذی مرض سے دنیا کو نجات دے،حج اور عید الالضحی کے مقدس دن ساتھ ساتھ آنا اللہ تعالی کی خاص رحمت کا مظہر ہے۔عید قرباں اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم اور ان کے عظیم بیٹے حضرت اسماعیل کی فرمانبرداری کی یاد ہے۔اللہ تعالی کی خوشنودی اور رضا کا حصول ہی اس عظیم دن کا سبق ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسفہ قربانی سمجھتے ہوئے اس کی روح کے مطابق اپنی زندگیوں کو سنوارنا ہوگا، اسی میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے،اس دن اپنے اردگرد ضرورت مندوں اور مستحقین کاخصوصی خیال رکھا جائے۔مقبوضہ فلسطین، جموں وکشمیر اور دیگر مقامات پر متاثرہ مسلمانوں کا ہم سب کو خیال رکھنا ہے۔اللہ تعالی اس دن کی برکت سے مقبوضہ فلسطین و جموں وکشمیر سمیت تمام مقامات پر ظلم وجبر کا شکار مسلمانوں کو آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔اللہ تعالی مسلمانوں کے حج اور قربانی اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انسانیت کو درپیش مسائل سے نجات دے۔عید کے موقع پر کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ آپ اور دیگر لوگ اس وائرس سے محفوظ رہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…