پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ملک بھر میں عیدالاضحی کا تہوارآج مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جائیگا

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور/کراچی/پشاور/کوئٹہ(این این آئی)ملک بھر میں عیدالاضحی کا تہوار آج بدھ بمطابق 10ذی الحج مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جائے گا، چھوٹے بڑے شہروں میں نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے جس کے بعدلوگ سنت ابراہیمی کی

پیروی میں اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے،پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عید الاضحی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں عید الاضحی کا تہوار آج (بدھ) کو مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ ملک بھرمی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی و خوشحالی،کشمیر کی آزادی اور عالمی وبا ء کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کوروناوباء کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمدکیا جائے، عید کی نماز کے موقع پر ماسک پہناجائے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھاجائے۔ عید کی نماز کے بعدسنت ابراہمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانورقربان کئے جائیں گے جن کا گوشت عزیز و اقارب، محلے داروں،غرباء اور مساکین میں تقسیم کیا جائے گا۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، پولیس اہلکارنمازعید کے اجتماعات کے مقامات پر حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے جبکہ افسران سکیورٹی کی نگرانی کیلئے پیٹرولنگ کریں گے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…