پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کرنے والا شخص گرفتار

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور (این این آئی) پاکستان ہاکی کے سابق اولمپیئن فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان کے مجسمے کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے اور اس سے جڑی ہاکی و بال چوری کرنے میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔بہاولپور کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کے مطابق ملزم ضلع ملتان کا رہائشی ہے اور کام کاج کے سلسلے میں عارضی طور پر بہاول پور میں رہائش پزیر ہے۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور لوگوں کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور 48 گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی جانب سے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا گیا جس میں اس نے اپنی غلطی پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے اور سمیع للہ خان سمیت سول سائٹی سے معافی مانگی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ سرزد ہونے والی غلطی صرف شرارت کی بنیاد پر کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔پولیس نے گیند اور ہاکی چوری سمیت نازیبا تصویر وائرل ہونے پر مقدمہ بھی درج کیا ہے۔سماجی حلقوں نے ملزم کی فوری گرفتاری پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ (سی بی) بہاولپور نے فائبر سے بنا یہ مجسمہ شہر کے پوش علاقے ماڈل ٹاؤن اے میں پاکستان ہاکی کے لیجنڈری کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے چند روز قبل نصب کیا تھا۔سبز رنگ کی ٹی شرٹ اور سفید شارٹس کے ساتھ ہاکی کھیلنے کے انداز میں نصب کیا گیا مجسمہ انٹرنیشنل ہاکی میں پاکستان کی شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔معلوم ہوا کہ چند روز قبل مجسمے کو گیند سے محروم کردیا گیا تھا،ہاکی اسٹک ہفتے کی رات (17 جولائی)کو پراسرار طور غائب ہوئی۔چوری کی خبر سوشل میڈیا پر

وائرل ہونے پر سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعہ کی مذمت کی گئی تھی اور چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔بعد ازاں کنٹونمنٹ پولیس نے گزشتہ روز ایک شہری ملک سلمان اعوان کی شکایت پر نامعلوم چوروں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 379، 427 اور 294 کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…