پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایک وردی میں ملبوس فوجی جوان نے میری گاڑی روک کر کہا کہ میں ادھر آ جاؤں؟ میں نے کہا کہ آ جاؤ بیٹا، اس فوجی جوان نے کہا کہ میڈم ہم آپ کی تقاریر ریڈیو پر سنتے ہیں، مریم نواز

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیپہ وادی (آن لائن)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے عمران خان نے سلیکٹر کو ملا کر جو بیانیہ کھڑا کیا تھا وہ منہ کے بل گر پڑا ہے، سابق وزیراعظم نے جن پر تنقید کی وہ کسی ادارے پر تنقید نہیں تھی، وہ وقت دور نہیں جب تمام ادارے نواز شریف کے بیانیے پر چلیں گے۔فیصلہ ضمیر کا، ووٹ نواز شریف کا،کشمیر نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے،فوجی جوانوں کی تنخواہیں نوازشریف کے دور میں بڑھیں،

مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پاک فوج کے جوانوں کی اکثریت نے مجھے سلیوٹ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک فوجی نے میری گاڑی روک کر مجھ سے اجازت لی کہ دوسرے دروازے جس طرف میں بیٹھی تھی وہاں آ جاؤں تو میں نے کہا کہ آؤ بیٹا، وردی میں تھا اس نے کہا کہ میڈیم ہمیں موبائل رکھنے کی اجازت نہیں لیکن آپ کی تقریریں ہم ریڈیو پر سنتے ہیں، لیپہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کرپشن کا بیانیہ منہ کے بل زمین پر پڑا ہے، عمران خان نے تین سال میں پاکستان کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا، وفاقی وزرا کھلے عام پیسے بانٹتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے، آپ کا جذبہ بتارہا ہے کہ کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے، فیصلہ ضمیر کا، ووٹ نواز شریف کا،کشمیر نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے، عمران خان کشمیر آکر اپنا وقت ضائع نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سادہ اکثریت کے لالے پڑے ہیں، لیپا ویلی کہہ رہی ہے آٹا چوروں چینی چوروں جان چھوڑو، کشمیریوں کا رزق وفاقی حکومت کے ہاتھ میں نہیں اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔نون لیگ کی نائب صدر نے کہاکہ آپ کو جو بجٹ ملتا ہے وہ بھیک نہیں آپ کا حق ہے جو آپ کو ملتا ہے، کوئی کشمیریوں کا حق چھین لے اور نواز شریف مریم نواز دیکھتے رہیں، یہ نہیں ہوسکتا۔مریم نواز نے کہاکہ میں ووٹ مانگنے نہیں آئی،

میں خوش ہوں اس کمپین نے کشمیر کے چپے چپے کی سیر کرا دی ہے،مجھے وادی نیلم میں جگہ جگہ پاک فوج کے جوان نظر آئے، مجھے پاک فوج کی وردی میں کھڑے ہر بچے پر بہت پیار آیا، میں نے انہیں سلام کیا، انہوں نے بھی مجھے سلوٹ کیا،یہ اپنے گھروں سے دور پہرے دے رہے ہیں، ہماری حفاظت کررہے ہیں۔نون لیگ کی

نائب صدر نے کہا کہ فوجی جوانوں کی تنخواہیں نوازشریف کے دور میں بڑھیں، کئی لوگ ذاتی مفاد کیلئے نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں، جبکہ فوج کی جب جب تنخواہیں بڑھیں، نواز شریف دور میں بڑھیں، عمران خان کے دور میں فوجی جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں۔مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہاکہ آٹا چوروں، دوائی

چوروں اور کشمیر چوروں، نواز شریف محب وطن ہے، نواز شریف کا دشمن بھی حب الوطنی کی گواہی دیتا ہے، عمران خان سے پوچھنا کہ کیا تم فاروق حیدر کی ترقی کو بھی ریورس گیئر لگانے آرہے ہو۔انہوں نے کہاکہ ایک جماعت ایسی بھی ہے جو مسائل حل کرنے کے بجائے ووٹ چوری کرنے کی ماہر ہے، وہ جماعت آر ٹی ایس کا بٹن

نہیں دباتی، الیکشن کمیشن کا عملہ اٹھا کر لیجاتی ہے۔مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کے وزرا کھلے عام پیسے بانٹتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، عمران خان کو سادہ اکثریت کے لالے پڑے ہوئے ہیں،یہ نواز شریف کا میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا، بزدل آدمی ہے۔نون لیگ کی نائب صدر نے کہاکہ عدالت کہتی ہے نواز شریف، شہباز

شریف، شاہد خاقان، حمزہ شہباز پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، کرپشن کا بیانیہ منہ کے بل زمین پر پڑا ہے، تمہیں تین سال بعد بھی نواز شریف کو ہرانے کیلئے الیکشن چوری کرنا پڑتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ مریم نوازوہ پہلی خاتون ہے جو نیب کی قید میں رہ کر آئی ہے، کوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل میں تین ماہ گزارے ہیں، میرا مشورہ ہے مزید

ظلم کرنے کے بجائے اپنے نامہ اعمال کی طرف دیکھو، اللہ تعالی سے معافی مانگو، پاکستان اور کشمیر کے عوام سے معافی مانگو، آزادکشمیر میں ووٹ مانگنے کے بجائے جائے نماز بچھاؤ اور اللہ تعالی سے معافی مانگو۔مریم نواز نے کہاکہ ووٹ چور کو چھوڑنا نہیں ہے اسے گھر تک چھوڑ کر آنا ہے، عمران خان سے کہتی ہوں، نیب کو کوسنے کی ضرورت نہیں،اگر کچھ کرنے کی ضرورت ہے تو عمران اپنے اعمال دیکھو،اب تمہاری عمر بھی ہوگئی ہے، اپنے اعمال کی اللہ سے معافی مانگو۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…