اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی سازش اس وقت ناکام ہو گئی جب ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے پاکستان کی تعریف کی گئی ۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافی نےپاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے سے متعلق سوال کیا تو اس موقع پر نیڈ پرائس کے جواب سے انڈین جرنلسٹ کو کرارا جواب مل گیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق امریکی ترجمان نے بھارتی جرنلسٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کیلئے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کئے اور پاکستان27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور پاکستان باقی نکات پر بھی احسن طریقہ سے عمل کر یگا۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئےپاکستان کا کرادر قابل تعریف ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے موقع پر بھارتی صحافی کے سوال پر اسے منہ کی کھانی پڑی اور بھارت کی جانب پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش پھر ناکام ہو گئی۔
پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی سازش اس وقت ناکام بھارتی صحافی کو امریکی ترجمان نے کرارا جواب دے دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































