ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

فردوس عاشق اعوان کا استعفے دینے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

datetime 19  جولائی  2021 |

لاہور( این این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے اور مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا لیکن وزیراعظم عمران خان نے

مجھے عہدے سے مستعفی ہونے سے روک دیا ہے اوربطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں کھل کرفرنٹ فٹ پرآکر کھلنے کے لئے استعفیٰ پیش کیا اب فیصلہ لیڈرشپ نے کرنا ہے -ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ آزادکشمیر اور سیالکوٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کی کارستانیاں سامنے آ رہی ہیں۔ ایک بار پھر مریم نواز نے ملکی سلامتی پر حملہ کیا ہے۔ کئی بار اقتدار میں رہنے کے باوجود ن لیگ مسئلہ کشمیر پر واضح روڈمیپ اور لائحہ عمل پیش نہ کرسکی۔ وزیراعظم عمران خان کے ایک جلسے نے ن لیگ کی خوشیوں کا ملیا میٹ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے والا وکیل ہے اور دوسری طرف شاہی خاندان ہے۔ کشمیری دونوں جماعتوں کو آزما چکے ہیں اور اب وہ باربار انہیں آزمائیں گے۔ ن لیگ الیکشن سے پہلے ووٹ چوری کرنے کی داستان دہرا رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ دوائی لینے گیا مریض ابھی تک واپس نہیں لوٹا اور محلوں میں بیٹھ کر اپنی اولاد کی جائیدادوں کی نگہبانی کررہا ہے -سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں میرے حلقے میں ایک سیٹ ہے جس پر ایک خاندان کئی دہائیوں سے عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف عمل ہے اسی طرح ایل اے36آزادکشمیر کی سیٹ پر الیکشن ہونے جارہا ہے یہ دونوں الیکشن میرے حلقے میں ہورہے ہیں اور مجھے الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹسز بھجوائے جارہے ہیں جن کے جواب میں میں خود بھی اور اپنے وکیل کے ذریعے بھی حاضر ہوتی رہتی ہوں-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کودرخواست دی کہ مجھے الیکشن مہم بھرپور چلانے کی اجازت دی جائے-اب میرے استعفی کی منظوری کا انحصاراعلی قیادت پر ہے- میری خواہش ہے کہ اس الیکشن میں پی ٹی آئی ن لیگ کے بت پاش پاش کرکے کامیابی حاصل کرے -الیکشن کی مہم بڑے جلسوں میں بدلنے جارہی ہے اور پی ٹی آئی کی فتح پر اختتام پذیر ہوگی-میںنہیںچاہتی کہ الیکشن کمیشن سے روز میرا پیچا پڑے اور یہ تاثر جائے کہ حکومت قوانین کو پاؤںتلے روند رہی ہے- فیصلے کا استحقاق لیڈر شپ کا ہے ، خواہش میری ہے،دیکھیںکیا عملدرآمدہوتا ہے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…