اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ہنڈا کمپنی کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کے بعد ایک اور کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھا دیں

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)یاماہا کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی قمیتوں میں اضافے کے بعد یاماہا ماڈل وائے بی 125 زی کی قیمت 1 لاکھ 63 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 76 ہزار، وائے بی 125 زی ڈی ایکس کی قیمت 1 لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 90 ہزار اور ماڈل وائے بی آر 125 کی قیمت 1 لاکھ 81 ہزار

سے بڑھا کر 1 لاکھ 96 ہزارکردی۔ موٹرسائیکل ڈیلر اور آل پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز کے چیئرپرسن صابر شیخ نے بتایا کہ گزشتہ معیشت میں بہتری آنے کے بعد سے موٹرسائیکلوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مختلف رپوٹس کے مطابق آٹوموبائل کی صنعت میں 20 سالوں میں پہلی مرتبہ سپلائی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ موٹر سائیکل کی مانگ زیادہ جبکہ طلب کم تھی۔ڈیلرز وقت پر فراہمی کرنے سے قاصر تھے اور کراچی میں موٹرسائیکلیں اکبر روڈ جیسی مشہور مارکیٹ میں اون منی پر فروخت ہورہی ہیں۔ اون منی ایک اضافی قیمت ہے جو ڈیلر گاڑی کی فوری فراہمی پر صارفین سے وصول کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اٹلس ہنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر 2سے5 ہزار تک اضافہ کر دیا، ہنڈا سی ڈی 70مزید2400اضافے سے 86 ہزار 900 روپے کی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اٹلس ہنڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ہنڈا سی ڈی ڈریم3 ہزار اضافے سے 93 ہزار 500 روپے، ہنڈا پرائیڈر 3 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 20 ہزار 500 روپے،ہنڈا 125 سی سی 3 ہزار مہنگی ہونے سے 1 لاکھ 42 ہزار 500،ہنڈا سی جی 125 ایس 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 70 ہزار 500 روپے، ہنڈا سی بی 125 ایف5 ہزار اضافے سے2 لاکھ 5 ہزار 500 جبکہ ہنڈا سی بی 150 سی سی،ایف5 ہزار بڑھنے سے 2 لاکھ 60 ہزار 500 روپے جبکہ ہنڈا سی بی 150 سی سی ایف5 ہزار مہنگی ہونے سے 2 لاکھ 64 ہزار 500 کی ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…