جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

کینیڈا میں قتل کیے جانے والے پاکستانی جوڑے کی یاد میں سکالر شپ دینے کا اعلان

datetime 19  جولائی  2021 |

ٹور نٹو (این این آئی)کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی آف اونٹاریو نے گزشتہ ماہ جون میں قتل کیے جانے والے پاکستانی جوڑے کی یاد میں ہر سال دو طرح کی اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا ہے۔کینیڈا کی یونیورسٹی گزشتہ ماہ جون کے اوائل میں اونٹاریو میں دہشت گردی کے واقعے میں قتل کیے جانے والے سلمان افضال اور ان کی اہلیہ مدیحہ سلمان کے اعزاز میں

دو طرح کی اسکالرشپس فراہم کرے گی۔پاکستانی نژاد جوڑے کو 6 جون کو دیگر دو اہل خانہ کے ہمراہ بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی ہر سال ‘مدیحہ سلمان میموریل’ اور ‘سلمان افضال میموریل’ اسکالر شپس فراہم کرے گی۔مدیحہ سلمان میموریل اسکالر شپ سول اور ماحولیاتی انجینئرنگ کے شعبوں میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کرنے والی لڑکیوں کی دی جائے گی۔اسی طرح سلمان افضال میموریل اسکالر شپ ہر سال فزیکل تھراپی میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کو دی جائے گی جس یونیورسٹی نے پاکستانی نڑاد جوڑے کی یاد میں اسکالر شپ کے قیام کا اعلان کیا ہے، دونوں نے اسی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی۔مدیحہ سلمان نے یونیورسٹی سے انجنیئرنگ می ماسٹر کیا تھا اور وہ ماحولیاتی انجینئرنگ میں وہاں سے پی ایچ ڈی کر رہی تھیں کہ ان کا بیہمانہ قتل کیا گیا اور یونیورسٹی نے بعد از مرگ گزشتہ ماہ ہی انہیں ڈگری سے نوازا تھا۔قتل کیے

جانے والے سلمان افضل نے بھی اسی یونیورسٹی سے 2010 میں فزیکل تھراپی میں ماسٹر کرنے کے بعد کیئر ہوم میں انہوں نے ملازمت اختیار کی تھی۔یونیورسٹی کی جانب سے پاکستانی جوڑے کی یاد میں اسکالرشپس دیے جانے کے اعلان پر ان کے اہل خانہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدیحہ افضال مسلمان خاتون ہونے کے ناتے مساوات

پر یقین رکھتی تھیں، اس لیے ان کی یاد میں دی جانے والی اسکالر شپس بھی دنیا کے تمام خطوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو دی جائیں گی۔خیال رہے کہ جوڑے کو 6 جون کو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ایک ٹرک ڈرائیور نے سلمان افضال اور مدیحہ سلمان سمیت ان کی 15 سالہ بیٹی یمنیٰ اور 9 سالہ بیٹے فیاض کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا تھا۔بعد ازاں

پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستانی خاندان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا تھا۔اسلاموفوبیا کے مذکورہ واقعے پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا تھا جب کہ کینیڈا بھر میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ بھی نکالے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…