منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عید الاضحی کل مذہبی جوش و خروش سے منائی جائیگی

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) عید الاضحی کل مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی، ملک بھر میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ ا س موقع پر کروڑوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔عید الاضحی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے سکیورٹی

ہائی الرٹ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں ریسکیو 1122 و عملہ صفائی کے اہلکار بھی ڈیوٹیوں پر حاضر رہیں گے۔اسی طرح تمام سرکاری ہسپتالوں کا ایمرجنسی سٹاف بھی معمول کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے گا۔ عیدالاضحی کے سلسلہ میں تمام سرکاری، نیم سرکاری، نجی ادارے، بینک، عدالتیںبھی بند رہیں گے۔جہانیاں شہر،ٹھٹھہ صادق آباد اور گردونواح میں عید الاضحی کے 200سے زائد چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے حکومت کی ہدایت پر نما ز عید کی ادائیگی کے موقع پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، جامع مساجد، پارکس، کھلے مقامات پر قائم عید گاہوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایاگیاہے جہاں بڑی تعداد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے باوردی اور سادہ پوش اہلکار تعینات کئے گئے ہیں تاکہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

اسی طرح حکومتی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ضلعی حکومتوں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ٹی ایم ایز و ٹاؤنز کے عملہ صفائی کی چھٹیاں بھی منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے نیز عملہ صفائی کو خصوصی ٹرانسپورٹ بھی فراہم کر دی گئی ہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھا

کر تلفی کے مقامات تک پہنچائی جا سکیں۔عید الاضحی کے ایام میں کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتالوں میں ایمرجنسی یونٹس کھلے رہیں گے جہاں ایمرجنسی سٹاف تعینات رہے گا۔ اسی طرح سرجنز و دیگر سپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی آن کال رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…