جمعہ‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2024 

آزاد کشمیر میں سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد، اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کی چوتھی لہرکے شروع ہوتے ہی آزاد کشمیر میں سیاحوں کی آمد پر 10 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شرح 4.95 فیصد رہی اور 30 افراد انتقال کرگئے۔دوسری جانب پاکستان میں

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دور ان کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا ،مزید 30 افراد جاں بحق ، مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد کے قریب ہو گئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 452 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 30 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 903 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 95 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 811 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 91 ہزار 727 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 48 ہزار 850 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 532 مریضوں کی حالت تشویش ناک

ہے، 9 لاکھ 20 ہزار 66 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 503 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 54 لاکھ 43 ہزار 477 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 13 ہزار 82 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی،

اب تک کْل 2 کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار 993 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 56 ہزار 929 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 720ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار 618 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں

دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 881 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 818 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 386 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 84 ہزار 722 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 787 افراد اس وباء سے جان کی بازی

ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 110مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 319 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 116مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 601 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 414 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 117 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…