پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

25جولائی کو آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،شاہ محمود قریشی کا الیکشن سے قبل بڑا دعویٰ

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور ( آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگ باقی پارٹیوں کی سیاست اور منشور دیکھ چکے، اب وقت آگیا ہے کہ وہ عمران خان کے نظریے اور نشان کو سرخرو بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر پور آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان بھی جلسہ گاہ میں موجود ھے

جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور میرپور سے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھی خطاب کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میر پور کے استقبال نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر زندہ ہے اور زندہ رہے گا ، کشمیر اس لئے زندہ ہے کہ کشمیریوں نے اپنی منزل کی طرف بڑھنا ہے اور وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں نہ جھکوں گا اور نہ بکوں گا بلکہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر اور 5اگست کے اقدامات واپس لئے بغیر بھارت سے کوئی بات چیت نہیں کروں گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ وہ عمران خان ہے جو تسلسل کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہو یا کوئی بھی عالمی فورم مسئلہ کشمیر کے لئے آواز بلند کر رہا ہے ، کیونکہ وزیراعظم عمران خان کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور وہ آج میر پور آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میر پور کی عوام نے جو عزت دی ہے امید ہے وہ 25جولائی کو آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج آزاد کشمیر کے ماحول کو دیکھنا ہے تو پاکستانی میڈیا کے ساتھ ساتھ بھارتی چینلز کو دیکھ لیں جہاں واویلا ہے اوریہ نقطہ چینی ہو رہی ہے کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف کیوں ، انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا کو اندازا ہے کہ اگر تحریک انصاف اور عمران خان آزادکشمیر میں کامیاب ہو گئے تو ان کی آواز لائن آف کنٹرول کے پاربھی گونجے گی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میر پور کے عوام سے میرا گہرا رشتہ ہے اور آج میں یہاں عمران خان کے لئے ووٹ مانگے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مظفر آباد جلسے میں بتایا تھا کہ لال چوک کا لال حویلی سے کیا رشتہ ہے ، مجھے امید ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام ان لوگوں کے چہرے جان چکی ہے جن میں

سے ایک شخص دوائی لینے گیا لیکن واپس نہیں آیا اور ان کے پیچھے اس کا بھائی اور بیٹی بھی جارہے تھے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان دنیا میں کشمیر کا نام اس طرح زندہ کرے گا کہ تاریخ یاد کرے گی، میر پور کے عوام اپنی تقدیر بدلنے کے لئے بلے پر مہر لگائیں ، 25جولائی کو تحریک انصاف آزاد کشمیر میں کامیاب ہو گی اور 27جولائی کو یہاں جشن ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…