ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

مناسکِ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمین خیموں کے شہر منیٰ پہنچنا شروع، حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائیگا

datetime 19  جولائی  2021 |

مکہ مکرمہ (این این آئی)مناسکِ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمین خیموں کے شہر منیٰ پہنچ گئے، حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ (آج) پیر کو ادا کیا جائے گا۔پیر کی صبح عازمینِ حج منیٰ سے حج کا سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ ادا کرنے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہو گی،

میدانِ عرفات اور مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق پیر کو وقوفِ عرفات ادا کیا جائے گا اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گاحجاج کرام اپنا دن عبادت میں گزاریں گے اور مغرب کے بعد مزدلفہ جائیں گے اور نماز کے بعد کنکریاں اکٹھی کریں گے۔بعدازاں عیدالاضحی کے پہلے روز عازمین واپس منیٰ آئی گے اور شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مرد اپنے بال مونڈھائیں گے اور طواف کریں گے، اسی طرح مکہ سے واپسی سے پہلے طواف وداع کیا جائے گا جس کے بعد حج مکمل ہوجائیگا۔کورونا وائرس کی وجہ سے محدود عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث صرف 60 ہزار مقامی اور مقیم غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں،مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر 70 سے زیادہ تھرمل کیمرے نصب کیئے گئے ہیں۔یہ دوسرا سال ہے کہ جب مسلمانوں کے اس مذہبی فریضے کا انعقاد کورونا وبا پھیلاؤ روکنے کے لیے محدود پیمانے پر کیا جارہا ہے۔صرف 60 ہزار مکمل ویکسینیٹڈ شہریوں اور رہائشیوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے ،ہر برس تقریباً 30 لاکھ تک مسلمان دنیا بھر سے اس فرض کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچتے تھے۔رواں برس حج کا فریضہ انجام دینے والی عازمین میں خواتین کی تعداد بڑھ کر 40 فیصد ہوگئی ہے۔

دوسری جانب وزارت صحت میں شعبہ حج و عمرہ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ وزارت صحت کی ٹیمیں عازمین کی صحت کی نگرانی کررہی ہیں اور جو بھی انفیکشن کا شکار معلوم ہوا اسے آئیسولیشن میں بھیج دیا جائے گا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام کے مطابق مسجد الحرام سے عازمین کو منیٰ پہنچانے کے لیے 200 بسز کا انتظام کیا گیا ہے جو ہر 3 گھنٹوں میں 2 ہزار افراد کو منیٰ پہنچا سکتی ہیں۔منیٰ میں پہنچنے کے بعد انہیں مختلف رنگ اور متعلقہ مقامات تفویض کردیے جائیں گے تا کہ ہجوم سے بچا جاسکے اور ہر شخص فاصلے سے اپنی عبادت کرسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…