ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

مجھے خدا بھی نہیں ہرا سکتا

datetime 18  جولائی  2021 |

برازيل کے علاقے Campina میں (سن 2005 ء) میں کچھ شرابی دوستوں کا گروپ سیر كو جار ہا تھا تب ان میں سے ایک لڑکی کی ماں نے فکر مند ہوتے ہوئےبیٹی کاہاتھ پکڑ کر کہا “جاؤ ، خدا تمہارے ساتھ ہے مہاري حفاظت کرے لڑکی نے جواب ديا اگر خدا ہمارے ساتھ سفر کرنا چاہتا ہے

تو اس کیلئے گاڑی کے اندر کوئی جگہ نہیں رہی صرف گاڑی کی ڈگی میں جگہ مل سکتی ہےان کے جانےکے کچھ ہی گھنٹے بعد خبر ملی کہ ایک خوفناک حادثے میں وہ سب کے سب لوگ ہلاک ہو گئے ۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان نہیں پہنچا تھا۔ مارلين(ڈاؤن مونرو) كى ايک پارٹی ميں جب ايک عملی كام کے لئے مبلغین ميں سے ايک نے کہا (کہ خدا نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے) تب اس نے جواب ديا ’’اور خدا سے یہی کہو کہ (مجھے اس ہفتے اس كى ضرورت نہیں ہے)‘‘ اس بات کے کہنے کے ايک ہفتے بعد ہی وہ اسی گھر میں مر گئی۔ ٹائ ٹینک بنانے والے تھامس اینڈیو نے ایک صحافی سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ’’ اس جہاز کو تو خدا بھی نہیں ڈبو سکتا‘‘ ۔ پھر اس جہاز کا جو حشر ہوا وہ سب کو معلوم ہے۔ برازیل کےالیکشن میں ایک امید وار نے ایک انٹرویو میں کہا ’’اگر مجھے پچاس ہزار ووٹ مل جائیں تو مجھے خدا بھی نہیں ہرا سکتا ‘‘اسے پچاس ہزار ووٹ مل گئے لیکن حلف اٹھانے سے پہلے ہی اس کی موت ہوگئی۔ بے شک اللہ پاک بہت رحیم اور کریم ہیں لیکن کبھی کبھی کسی کے تکبر پر اسکی پکڑ کرکے اسے دنیا کے لیے عبرت کا نشان بھی بنادیتے ہیں ۔ کبھی تکبر کے بول نہ بولیں کیونکہ یہ ایسا گناہ ہے جس پر کبھی کبھی فوراََ بھی سزا مل جاتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…