اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مارو تالی

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہتے ہیں کہ افغانستان کے صدر سردار داؤد کو اطلاع ملی کہ کابل میں تانگے کا کرایہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ سردار داؤد نے فوراً عام لباس پہنا اور بھیس بدل کر ایک کوچوان کے پاس پہنچ کر پوچھا کہ ’’محترم، پُل چرخی (افغانستان کے ایک مشہور علاقے کا نام) تک کا

کتنا کرایہ لو گے؟‘‘ کوچوان نے سردار داؤد کو پہچانے بغیر جواب دیا کہ ’’میں سرکاری نرخ پر کام نہیں کرتا۔‘‘ افغانستان کے صدر داؤد خان نے کہا: 20؟ کوچوان: اور اوپر جاؤ۔ داؤد خان: 25؟ کوچوان: اور اوپر جاؤ۔ داؤد خان: 30؟ کوچوان: اور اوپر جاؤ۔ داؤدخان: 35؟ کوچوان مارو تالی۔ داؤد خان تانگے پر سوار ہو گیا، تانگے والے نے داؤد خان کی طرف دیکھا اور پوچھا کہ فوجی ہو؟ داؤد خان: اوپر جاؤ۔ کوچوان: اشتہاری ہو؟ داؤد خان: اور اوپر جاؤ۔ کوچوان: جنرل ہو؟ داؤد خان: اور اوپر جاؤ۔ کوچوان: مارشل ہو؟ داؤدخان: اور اوپر جاؤ۔ کوچوان: کہیں داؤد خان تو نہیں ہو؟ داؤد خان: مارو تالی۔ کوچوان کا رنگ اُڑ گیا۔ داؤد خان نے اُس سے پوچھا کہ ڈر گئے؟ کوچوان: اور اوپر جاؤ۔ داؤد خان: کانپ گئے؟ کوچوان: اور اوپر جاؤ۔ داؤد خان: شلوار گیلی ہو گئی؟ کوچوان: مارو تالی۔ کوچوان نے داؤد خان سے کہا کہ مجھے جیل بھیجو گے؟ داؤد خان: اور اوپر جاؤ۔ کوچوان: جلا وطن کرو گے؟ داؤد خان: اور اوپر جاؤ۔ کوچوان: پھانسی پر چڑھاؤ گے؟ داؤد خان: مارو تالی۔ اگر دو چار تالیاں ہمارے ملک میں بھی بج جائیں تو نظام میں بہتری آ سکتی ہے۔ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لائیک اور شیئر کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…