اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نے چینی کے نئے سرکاری ایکس ملز ریٹ 70 روپے فی کلو ماننے سے انکار کردیا۔آل پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین اسکندر خان کے مطابق حکومتی فیصلہ درست نہیں، چینی اس نرخ پرسیل نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ایکس ملز ریٹ 14 روپے ٹیکس کے بعد 95 روپے ہے اور یہ فیصلہ شوگر انڈسٹری اورکسانوں کیخلاف سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر ملز دیوالیہ ہوجائیں گی، حکومت یہ فیصلہ تب کرتی اگر ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہوتی، یہ ممکن نہیں کہ مہنگے گنے سے بنی چینی سستی فروحت کریں۔اسکندر خان نے کہا کہ فیصلہ ایس ای سی پی اور آئین کی آزادنہ تجارت کی شق کیخلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب فیلنگ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر را ؤعابد علی واجد نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر سرنگوں ہو چکی ہے،بے حس اور بے رحم حکمرانوں کے عوام کش اقدامات سے پاکستانی عوام کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں، مو جودہ حالا ت میں غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل کر دیا گیا۔ اپنے جار ی بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں شامل سابقہ حکومتوں وپارٹیوں کے وہ سارے لوگ شامل ہیں جنہوں نے لوٹ مار وبدعنوانی کے ریکارڈ تھوڑے تھے مگر اب اس حکومت میں وہ صاف ستھرے اور دیانت دار بن گئے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے لوٹ مار خواہ اپنے کریں یا پرائے اس سے ہر صورت سزاملنی چاہیے مگر حکمرانوں کو اپنی پارٹیوں اور حکومت میں شامل لوگوں کی بدعنوانی نظر نہیں آتی یا اس پر آنکھیں بندکیے رکھی ہے جو عوام اورملک واداروں کیساتھ زیادتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پٹرول،بجلی،گیس،خوردنی تین،چینی،و دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھنے کا اشارہ ہے کہ ملک کی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے۔تحریک انصا ف حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے اورغر یب عوام کو زندہ دفنانے والی پا لیسو ں کو ترک کرے۔