منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اعظم خان کا ڈیبیو، پاکستان کی نمائندگی کرنے والے باپ بیٹوں کی پانچویں جوڑی بن گئی

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈیز(این این آئی) مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کردیا ہے، معین خان اور اعظم خان ، پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے باپ بیٹوں کی پانچویں جوڑی بن گئی ہے،اس سے قبل نذر محمد اور ان کے بیٹے مدثر نذر، ماجد خان اور ان کے بیٹے بازید خان بھی پاکستان کیلئے کھیل چکے ہیں۔

حنیف محمد اور ان کے صاحبزادے شعیب محمد نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ لیجنڈری اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر بھی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ رہے۔اس مو قع پر اعظم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ میدان میں اترنا ہمیشہ یادگار رہے گا۔نوجوان بیٹسمین کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں اور مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتروں گا اس کے علاوہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا۔دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برا وقت ختم ہوگیا اب ہم انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ورچوئل پریس کانفرنس میں انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے پر باتیں تو ہوتی ہیں اور جیت پر لوگ تعریف بھی کرتے ہیں، میرے نزدیک جب کارکردگی خراب ہوتو اس وقت بھی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ پہلے میچ میں جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ بیٹنگ اور بولنگ میں سب نے بہت زبردست کھیل پیش کیا، جیت سے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے، اگلے میچز میں بھی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، بابر اور رضوان نے اچھی بنیاد رکھی جس سے زیادہ اسکور کا مجموعہ بنا۔

شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے سریز ہارنے پر کوچز کی طرف سے ڈانٹ ڈپٹ کے تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوتا، مشکل وقت میں کوچز نے ہمیشہ رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی، ون ڈے سیریز میں پرفارمنس اچھی نہیں ہوئی، میرے خیال میں برا وقت چل رہا تھا۔ اب ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک بہتر پلاننگ کے ساتھ

ہم میدان میں اترے اورسب نے محنت کرکے اس جیت میں اپنا کردار اداکیا۔اس میچ سے اچھی پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہواہے، لیونگ اسٹون نے زبردست اننگز کھیلی۔اس کے آئوٹ کرنے کی پلاننگ یہ ہی تھی کہ کم سے کم اسٹرائیک دیں اور اخر کار شاداب نے اس کو آؤٹ کرکے جیت کی راہ ہموار کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…