جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 29 فیصد تک کمی

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مالی سال 2021 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 29 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کو مالی سال 2021 میں ایک ارب 84 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی مجموعی ایف ڈی آئی حاصل ہوئی جو مالی سال 2020 میں 2 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پر تھی،

جس میں 28.9 فیصد کی کمی آئی ہے۔گزشتہ کئی برس سے پاکستان مزید ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے تاہم سرمایہ کاری 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے تجاوز نہیں کر سکی جو مالی سال 2018 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔جون کے دوران سرمایہ کاری 22.7 فیصد تنزلی کا شکار رہی جو مالی سال 2020 کے اسی عرصے میں 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی۔علاوہ ازیں گزشتہ مالی سال کے مئی کے مقابلے میں رواں مالی سال کے مئی میں سرمایہ کاری میں 63 فیصد اضافہ ہوا تاہم جون میں کم آمدنی نے منظر کو تبدیل کردیا کیونکہ اس سال اپریل اور مئی میں ایف ڈی آئی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری مئی میں بڑھ کر 19 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ہوگئی تھی جو مالی سال 2020 میں اسی عرصے میں 12 کروڑ 14 لاکھ ڈالر تھی تاہم جون 2021 میں پورٹ فولیو کی سرمایہ کاری کے ذریعے آنے والی آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی مجموعی صورتحال میں مدد کی ہے۔جون میں مالی سال 2020 میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں ملک میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی۔مالی سال 21 میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 21 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جو مالی سال 20 میں 28 کروڑ 18 لاکھ ڈالر تھا، جس میں 175 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مالی سال 2020 میں 2 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 2021 میں مجموعی طور پر غیر ملکی نجی سرمایہ کاری 11 فیصد کی کمی سے 2 ارب 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 21 کے دوران سب سے بڑا سرمایہ کار چین تھا کیونکہ مالی سال کے دوران اس ملک کی سرمایہ کاری 75 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی تاہم ملک کی مجموعی سرمایہ کاری میں کمی آئی کیونکہ مالی سال 20 میں چین

کی جانب سے سرمایہ کاری 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھی۔گزشتہ کئی برس سے چین، پاکستان میں سرمایہ کاروں کی فہرست میں سرفہرست رہا ہے۔ہانگ کانگ، پاکستان میں دوسرا سب سے بڑا سرمایہ کار تھا اگرچہ گزشتہ برس کے 19 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال امریکا اور برطانیہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری آئی ہے۔گزشتہ برس بالترتیب 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں امریکا اور برطانیہ سے آنے والی سرمایہ کاری 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر اور 14 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…