جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

میاں جلیل شرقپوری نے علما ءکرام کا نیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کردیا

datetime 16  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نےعید کے بعد تمام علماء کرام اکٹھے ہونے کا عندیہ دے دیا، باقاعدہ علماء کرام کا نیا پلیٹ فارم بنے گا، علماکرام ہی ملک کو

درست سمت کی طرف لے کر جاسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے اتحاد اہلسنت اور استحکام پاکستان کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت پوری دنیا کی نظروں میں ہے، دنیا کی کسی اور اسلامی ملک پر اتنی نظر نہیں جتنی پاکستان پر ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جس مقصد کیلئے پاکستان بنایا گیا، اس کی کوشش نہیں کی گئی، لوگوں نے اپنے اپنے خاندان کیلئے خود کو مضبوط کیا، عید کے بعد علماکنونشن ہوگا، علما اہلسنت شدت سے محسوس کر رہے ہیں کہ علما متحد ہوں، علماکرام ہی ملک کو درست سمت لے کر جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا، بینظیر بھٹو کے قتل پر ملک میں جلاوگھیراو ہوا لیکن کسی نے پیپلزپارٹی پر پابندی نہیں لگائی، کل اچانک حکومت نے دوبارہ ٹی ایل پی پر پابندی میں توسیع کردی، چند حکومتی وزراء عمران خان کو گمراہ کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…