سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے فیس بک کریٹرز (تخلیق کاروں) کو ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ہے، اپنی ایک پوسٹ میں
مارک زکر برگ نے کہا کہ وہ لاکھوں تخلیق کاروں کا روزگار بہتر بنانے کے لئے سب سے بہترین پلیٹ فارم تخلیق کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے وہ نئے پروگرام شروع کر رہے ہیں جن کے تحت فیس بک اور انسٹاگرام پر بہترین مواد تیار کرنے والے تخلیق کاروں کو 2022ء میں ایک ارب ڈالر دیے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تخلیقی کاموں میں پیسے لگانا ان کے لئے نیا نہیں ہے لیکن وہ اس بات کے لئے پرجوش ہیں کہ اس سلسلے کو وہ وقت کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں، مارک زکر برگ نے کریٹرز کے لئے نئے پروگراموں کی فی الحال کوئی تفصیل جاری نہیں کی، انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ بہت جلد تفصیلات شیئر کریں گے۔