اسلام آباد (آن لائن ) جاپان نے پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں روزگار دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، وزیرخزانہ شوکت ترین سے ملاقات میں جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپانی منڈیاں پاکستان کے ہنرمند افراد کیلئے کھلی ہیں، جاپان پاکستانیوں کو آئی ٹی، سائنس وٹیکنالوجی شعبوں میں روزگار دے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی،
ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح ملاقات میں تجارتی اوراقتصادی تعاون کیمزید فروغ پربھی بات چیت کی گئی۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپانی منڈیاں پاکستان کے ہنرمند افراد کیلئے کھلی ہیں، جاپان پاکستانیوں کوآئی ٹی، سائنس وٹیکنالوجی شعبوں میں روزگار دے گا۔جاپان پاکستانی برآمدات کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کرے گا۔وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان جاپانی سرمایہ کاروں کو بھرپور تعاون فراہم کریگا۔ وزیرخزانہ نے جاپانی سفیر کو نئی آٹوپالیسی کے حوالے سے آگاہ بھی کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی ملاقات میں دونوں ممالک اورسی پیک اور ایم ایل ون کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کی خد مات کو سراہا اور کہاکہ چین کے درمیان دوطر فہ تعلقات پائیدار دوستی بھائی چارے کا مظہر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک چین اقتصادی رہداری اے قتصادی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ ا س اقتصادی راہداری کے منصوبے سے ملک میں روزگار اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پید ا ہوں گے۔ ملاقات میں پاک چین دوستی کو مزید استحکام پہنچانے کیلئے ایم ایل ون پر اجیکٹ کو جلد از جلد
شروع کر نے پر اتفاق کیاگیا۔چین کے سفیر نے کہاکہ ایم ایل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا اور اس سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور چینی شراکت داری سے اس منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائیگا۔یہ منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم چینی حکومت کے خاص طورپر چین کے صد کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس منصوبے کے لئے پاکستان کی تمام ممکنہ مد د کی۔ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور سے کراچی چاروں صوبوں میں ہو گا اس کی تعمیر میں چینی اور مقامی لوگ کا م کر ینگے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ودیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی اوروفاقی وزیر نے پاک چین دوستی مضبوط بنانے کی کوششوں پر چین کے سفیر کا شکر یہ ادا کیا۔