جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی شائقین انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش شکست برداشت نہ کرسکے، مصباح اور وقار یونس گوکے نعرے لگادیئے

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،برمنگھم (این این آئی)پاکستانی کرکٹ شائقین تیسرے ایک روزہ میچ کی بھی ہار برداشت نہ کرسکے، گو مصباح الحق گو، گو وقار یونس گو کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا جس کے نتیجے میں میچ کے اختتام پر غصے میں بھرے شائقین کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ کے

خلاف احتجاج کیا گیا۔کرکٹ شائقین کی جانب سے مصباح الحق اور وقار یونس کے خلاف احتجاج کے دوران نعرے لگائے گئے اور دونوں کو حکومت سے برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔کرکٹ کے ناراض شائقین کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ کی ساکھ بچانے کے لیے پی سی بی کی پوری انتظامیہ کو فارغ کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کی 158 رنز کی عمدہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی،انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی، انگلش ٹیم نے 332رنز کا مشکل ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوورز میں حاصل کرلیا، جیمز ونس نے 102 رنز کی شاندار انفرادی اننگز کھیلی لی ،جیمز ونس مین آف دی میچ اورثاقب محمود کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے

گئے تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے ، کپتان بابراعظم 158، محمد رضوان 74 اور امام الحق 56 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ان کے

علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور گرین سرٹس کے 7 کھلاڑی ڈبل ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ برائیڈن کارسی نے پانچ، ثاقب محمود نے تین اور میتھیو پارکنسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ 332 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 48ویں اوور میں ہی حاصل کرکے پاکستان کو تین میچوں کی سیریز

میں کلین سویپ کر دیا۔ جیمز ونس 102 اور لیوس گریگوری 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے حارث رئوف نے چار، شاداب خان نے دو اور حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جیمز ونس کو سنچری سکور کرنے پر میچ ،انگلش فاسٹ بائولر ثاقب محمود کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…