جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

قتل کی رات مقتولہ دوستوں کی پارٹی میں گئی تھی ماڈل نایاب قتل کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا

datetime 13  جولائی  2021 |

لاہور(ا ین این آئی) ماڈل نایاب قتل کیس میں پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی رات مقتولہ کا پارٹی میں دوستوں سے جھگڑا ہوا تھا ، جھگڑا کرنے والے دوستوں سے تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل نایاب قتل کیس میں پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ

قتل کی رات مقتولہ نایاب دوستوں کی پارٹی میں گئی ، پارٹی میں مقتولہ نایاب کا دوستوں سے جھگڑا ہوا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کے بعدنایاب پارٹی چھوڑ کر فارم ہائوس سے آگئی، نایاب نے جھگڑے کے بارے میں اپنے سوتیلے بھائی کو فون پربتایا، فون کال کے بعد سوتیلا بھائی مقتولہ نایاب سے ملنے پہنچا ، اسے آئس کریم کھلائی اورگھرچھوڑ دیا۔پولیس کی مقتولہ سے جھگڑا کرنے والے دوستوں سے تفتیش جاری ہے اور پولیس نے کال ڈیٹا سے وقوعہ کے دن کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔گذشتہ روز پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ نایاب سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی، قاتل نے لاش بے لباس کرکے قتل کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس نے ماڈل کے زیر استعمال گاڑی تحویل میں لے لی ہے اور مقتولہ کے موبائل ڈیٹا سے تفتیش آگے بڑھائی جارہی ہے۔پولیس نے مقتولہ کے گھر کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، فوٹیج میں مشکوک شخص کو مقتولہ کے گھر کے ارد گرد گھومتے دیکھا گیا ہے۔اس سے قبل ماڈل نایاب کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی تھی ۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، مقتولہ کی گردن پرزخم کینشان بھی پائے گئے۔‎



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…