جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سیاسی جماعتیں فیملی کلبز اور ون مین شو بن کر رہ گئی ہیں، ہر الیکشن دھاندلی کی نذر ہو جاتا ہے، سراج الحق

datetime 13  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ جب حکمران سوداگر بن جائیں اور ذاتی مفادات پر قومی ترجیحات قربان ہونے لگیں تو ملکی خود انحصاری کی منزل کا حصول ناممکن ہے ۔ 73 برسوں سے قوم کے ساتھ دھوکہ ہورہاہے ۔ سیاسی جماعتیں فیملی کلبز اور ون مین شو بن کر رہ گئی ہیں ۔ ہر الیکشن دھاندلی کی نذر ہو جاتا ہے ۔ معیشت اور سیاست کو

اسلامی اصولوں کے تابع کرنا ہوگا ۔ جب تک آئی ایم ایف اور غیر ملکی آقائوں سے نجات حاصل کر کے معیشت کو اسلامی نہیں بنایا جاتا ، ملک قرضوں کے چنگل سے آزادی حاصل نہیں کر سکتا ۔ چھوٹے کسان اور دیہاڑی دار مزدور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگاری کے عذاب سے گزر رہی ہے ۔ تین سالوں میں ہی پی ٹی آئی کے وعدے ، دعوے اور نعرے، سب خاک ہو گئے ۔ الیکشن سے زر اور زور کا کلچر ختم ہونا چاہیے ۔پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے ، حالات کی درستگی کے لیے خود آگے بڑھنا ہوگا ۔ مومن حالات کا شکوہ نہیں کرتا بلکہ انہیں درست کرنے کے لیے جدوجہد کرتاہے ۔ مایوسی اور ناامیدی کفر ہے ۔ ہم سب کو مل کر پاکستان میں اس نظام کے نفاذ کے لیے محنت کرنا ہوگی جس کے لیے ہمارے آبائو اجداد نے انگریزوں کی غلامی سے نجات حاصل کی ۔ عوام جماعت اسلامی کو موقع دیں ، ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع مانسہرہ میں جماعت اسلامی کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔امیر جماعت کو ضلعی کارکردگی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔ انہوں نے تحریک اسلامی کے ذمہ داران اور ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ قرآن و سنت کا پیغام ضلع کے کونے کونے تک پھیلائیں ۔ سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی نے معاشی اور نظریاتی طور پر ملک کو تباہ کیا اور سابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں کو تقویت دی ۔ تین سال گزرنے کے باوجود حکمران اب تک بے سمت ہیں ۔ اداروں میں ریفارمز لائی جاتیں تو حالات قدرے بہتر ہوتے ۔ پی ٹی آئی نے تعلیمی نصاب ایک کرنے کی بات کی مگر تاحال اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ انہو ں نے واضح کیا کہ قوم کوئی بھی ایسا نصاب تعلیم قبول نہیں کرے گی جو ملک کے نظریہ اور قوم کے اجتماعی شعور کی نفی کرتا ہو ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کورونا کی چوتھی لہر کی لپیٹ میں ہے ۔ پی ٹی آئی ہسپتالوں ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو تمام سہولیات فراہم کرے اور صحت کے شعبہ پر مکمل توجہ مرکوز کرے ۔امیر جماعت نے کہاکہ پی ٹی آئی نے کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملک کوتنہائی کاشکار کیا۔ کشمیر پر پسپائی اختیار کر کے اسے پلیٹ میں رکھ کر بھارت کے حوالے کردیا ۔ حکمرانوں کو ذہن میں رکھناچاہیے کہ کشمیر کا سودا ملکی خود مختاری کا سوداہے ۔ کشمیر کو کنٹرول کر کے بھارت پاکستان کو بنجر بنا دے گا ۔انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ کو متحد ہو کر اپنے مسائل کے حل کے لیے کوشش کرناہوگی ۔ اس وقت دنیا میں ہر جگہ مسلمان ظلم و تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں ۔ اسلاموفوبیا عروج پر ہے ۔ کشمیر و فلسطین کے مسلمان دہائیوں سے ظلم و جبر کی چکی میں پس رہے ہیں مگر عالمی برداری خاموش تماشائی کا کردار اد ا کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلامیان پاکستان کشمیر ی اور فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انشاء اللہ ایک روز آزادی کا سورج دونوں سرزمینوں پر طلوع ہوگا ۔ امیر جماعت نے کہاکہ افغانستان سے امریکہ کی پسپائی افغانیوں کے جذبہ ایمانی کی وجہ سے ممکن ہوئی ۔ ثابت ہوگیا کہ دنیا کی کوئی طاقت مومن کی جرأت ایمانی کا سامنا نہیں کر سکتی ۔ انہوںنے کہاکہ اسلامی دنیا کو اپنے وسائل مسلمانوں کی فلاح و بہبود ، ترقی و تعلیم اور غربت کے خاتمے کے لیے صرف کرنے کی ضرورت ہے ۔ سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اسی صورت میں ممکن ہے جب یہاں شفاف الیکشن ہوں گے اور جمہوریت قرآن و سنت کے تابع ہوگی ۔ الیکشن ریفارمز کا ایک جامع ڈرافٹ تیار کیاہے ۔ سیاسی جماعتوں کو الیکشن ریفارمز پر متحد ہو ناچاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان میں پرامن اسلامی جمہوری انقلاب چاہتی ہے ۔ اقتدار میں آ کر صحت ، تعلیم ، صنعت ، زراعت و دیگر شعبوں میں بنیادی ریفارمز لائیں گے ۔ انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جائے گا ۔ سکولوں میں بہترین نصاب دیں گے اور انصاف لوگوں کو ان کی دہلیز پر ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…