جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کی سب سے بڑی چمڑے کی فیکٹری بند کر رہا ہوں، معروف صنعتکار نے ہاتھ کھڑے کر دیے

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی میں پانی مافیا جیت گیا صنعتکار ہار گئے۔پانی کی فراہمی میں مسلسل رکاوٹ کے سبب ملک کے سب سے بڑے شہر سے ایکسپورٹرز اور صنعت کاروں نے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پانی نہ ملنے کی وجہ سے کراچی سے انڈسٹری پنجاب شفٹ کر رہے ہیں۔وزیر اعظم کے ایکسپورٹ بڑھانے کے ٹارگٹ کے آگے کراچی کی پانی مافیا رکاو ٹ بن گئی۔

معروف صنعتکار اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سربراہ اورسابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر نے کراچی میں اپنی فیکٹری پانی کی جائز طریقے سے نہ ملنے کی وجہ سے بند کردی۔اس ضمن میں ایس ایم منیر نے میڈیا کو بتایا کہ سالانہ بیس سے پچیس کروڑ روپے کا پانی خریدنا پڑتا تھا اورکراچی میں اتنا مہنگا پانی خرید کر کاروبار کرنا اب ممکن نہیں رہا ہے۔ایس ایم منیر کا دعوی کیا کہ اس وقت دس سے پندرہ مزید فیکٹریاں کراچی سے شفٹ ہورہی ہیں اور یہکارخانے بند ہونے سے نہ صرف ایکسپورٹ متاثر ہوگی بلکہ بیروز گاری بھی بڑھے گی۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی لائنوں میں نہیں آتا لیکن واٹر ٹینکرزمیں پانی دستیاب ہے۔ایس ایم منیر نے بتایا کہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری میں 4500صنعتیں ہیں جن کا انفرا اسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے سندھ حکومت نے بھرپور تعاون کیا ہے مگر وفاقی حکومت نے ابھی تک میچنگ گرانٹ نہیں دی جس کی وجہ سے انفرااسٹرکچر کی بحالی میں رکاوٹ آرہی ہے،وزیراعظم عمران خان ملکی اکنامی کو مضبوط بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں اورہم انکا مکمل طور سے ساتھ دے رہے ہیں لیکن کراچی جو ملکی برآمدات کا سب سے بڑا مرکز ہے اگر پانی کی ان صنعتوں کو کے ڈبلیو ایس بی سے فراہمی نہ کی گئی تو وزیراعظم کا ایکسپورٹ بڑھانے کا خواب متاثر ہوگا۔

دوسری جانب پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ صنعتکاروں کو پانی کی سپلائی بند کرناکراچی کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے مترادف ہے۔صنعتیں بند ہوئیں تو لاکھوں شہری بیروزگار ہوجائیں گے۔ زبانی جمع خرچ سے قومیں ترقی نہیں کرتیں۔ صنعتی ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری کا رخ صنعتوں

کی طرف کرنے کے لئے حکومت کار آمد پالیسی بنائے۔ بجلی، گیس اور پانی کے بحران کے باعث صنعتکاروں نے اپنی صنعتیں فروخت کرنا اوربیرون ملک منتقل کرنا شروع کر دی ہیں۔صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ پی ٹی آئی حکومت کی غلط اور ناقص پالیسیاں ملک کو برباد کرر ہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…