جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عید الاضحی کے دن قریب آتے ہی موسمی قصاب بھی میدان میں گھر گھر جا کر ایڈوانس بکنگ کی پیشکش ، شہریوں کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)عید الاضحی کے دن قریب آتے ہی موسمی قصاب بھی میدان میں آ گئے جو گھر گھر جا کر ایڈوانس بکنگ کی پیشکش کر رہے ہیں ،ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے شہریوں کی اکثریت ان قصابوں کو اہمیت نہیں دے رہی ،مارکیٹ میں موجود قصاب اپنی مانگ

کو دیکھتے ہوئے وی وی آئی پی بن گئے ہیں اور قربانی کے جانور وںکی جسامت اور قیمت کو دیکھ کر اجرت طے کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں موسمی قصاب میدان میںنکل آئے ہیں اورانہوں نے گلی محلوں میںجا کرعید الاضحی کے تین دنوں کیلئے جانوروں کی قربانی کی بکنگ کی پیشکش رہے ہیں ۔ شہریوںکا کہنا ہے کہ ان کا ماضی کا تجربہ کامیاب نہیںرہا اورسوشل میڈیا پر موسمی قصابوں کی ویڈیوز بھی دیکھنے کو ملتی ہیںجس کی وجہ سے تہیہ کر لیا ہے کہ چاہے قربانی کا جانورذبح کرنے میں تھوڑی تاخیر ہو جائے لیکن پروفیشنل قصائی کی خدمات حاصل کی جائیںگی ۔ دوسری جانب مارکیٹ میںبیٹھے پروفیشنل قصابوں نے بھی پیشگی بکنگ شروع کر دی ہے تاہم کچھ قصاب موقع پر جا کر جانور دیکھ کر اور اس کی قیمت پوچھ کر جانور ذبح کرنے اورگوشت بنانے کی اجرت مانگ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…