ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کے معائنے اور ٹیسٹ کی تصدیق،بینائی کیوں متاثر ہوئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 31  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پمز ہسپتال اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کی تفصیلات بتادیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی رگوں میں دباؤ کی وجہ سے بینائی پر اثر ہوا ہے، سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا۔ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کچھ روز قبل دائیں آنکھ کی بینائی میں کمی کی شکایت کی تھی جس پر سینئر ڈاکٹر نے اڈیالہ جیل میں ان کا معائنہ کیا۔ڈاکٹر عمران سکندر کے مطابق سینئر ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کے ضروری ٹیسٹ کیے، بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی فنڈو اسکوپی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آنکھ کے اندر دباؤ کی پیمائش، ریٹینا کی او سی ٹی کی گئی، بانی پی آئی کی آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص کی گئی۔ڈاکٹر عمران سکندر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے مزید علاج کے لیے سینئر ڈاکٹر نے انہیں ہسپتال بھیجنے کی سفارش کی جس پر انہیں علاج کیلئے پمز لایا گیا۔ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مرض اور علاج کے بارے میں تفصیل سے سمجھایا گیا، علاج سے پہلے باقاعدہ تحریری رضامندی بھی حاصل کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج آپریشن تھیٹر میں جراثیم سے پاک ماحول اور نگرانی میں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کا علاج تقریباً 20 منٹ میں بخیر و خوبی مکمل ہوا۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…