جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

کے پی کے میں ہسپتالوں کی حالت اتنی خراب ہے کہ وہاں سے مریض پنجاب میں آکر علاج کرواتے ہیں، عطاء اللہ تارڑ کا دعویٰ

datetime 11  جولائی  2021 |

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹر ی جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان کو اب تک جتنا نقصان پہنچایا گیا ہے اس سے حکمرانوں کی نہ اہلی ثابت ہوچکی ہے،حکمرانوں نے کونسے نئے منصوبے شروع کئے ہیں ، کے پی کے میں ہسپتالوں کی حالت اتنی خراب ہے کہ وہاں سے مریض پنجاب میں آکر علاج کرواتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے چینی پر ایک روپے کی سبسڈی نہیں دی ،تمام کیسز منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں ،آپ نے نہ صرف جھوٹے کیسز بنائے بلکہ کرپشن کی ،عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑ دیا گیا ، مافیا قابو میں نہیں آ رہا ،آپ کی نالائقی اور نا اہلی ثابت ہو چکی ۔انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر کی گیم ایکسپوز ہوتی جا رہی ہے ۔تین عدالتوں نے شہزاد اکبر کی نا اہلی پر مہر لگا دی ہے۔شہباز شریف نے چینی میں اپنے خاندان کو نقصان پہنچایا،سندھ میں چینی مہنگی تھی مگر پنجاب میں سستی عوام کو ملتی تھی ۔شہزاد اکبر کے روز استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں ۔اسلام آباد،لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں میں شہزاد اکبر کو منہ کی کھانی پڑی،عدالتوں نے فیصلوں میں لکھا ہے کہ کوئی کمشن یا کرپشن نہیں ہوئی ،شہباز شریف نے عدالتوں کو بتایا کہ بجلی کے منصوبوں میں کتنا قومی خزانے کو فائدہ دیا ۔محمود خان کو چیلنج کرتا ہوں پرویز خٹک ،عثمان برادر سمیت تینوں ملکر آئے تو پنجاب میں انکا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔کے پی کے کے مریض پنجاب میں آکر علاج کرواتے ہیں ۔افسوس ہے عمران خان شرم نہیں آتی ،ہمیں شرم آتی تھی تو بجلی کے منصوبے لگائے ۔ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کے تبادلوں میں رشوت کا بازار گرم ہے ۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…