جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

جیکب آباد میں ڈاکو کو ہلاک کرنے پر پولیس اہلکار پر 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد

datetime 10  جولائی  2021 |

جیکب آباد(این این آئی) پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کے جرگے میں پولیس اہلکار پر جرمانہ عائد کرنے کا ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا، جرگے کے سرپنچ اور پولیس اہلکار سمیت ڈاکو کے ورثاکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے بدنام زمانہ ڈاکو کالی بنگلانی کا جرگے منعقد کرنے کا

ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک نے نوٹس لیتے ہوئے جرگے کے سرپنج بنگلانی قبیلے کے مقدم غلام رسول بنگلانی اور پولیس اہلکار سب انسپکٹر چوکی انچارج علی گل چولیانی سمیت ڈاکو کے ورثہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے بعد ٹھل کے بی سیکشن تھانہ پر ایس ایچ او محمد حسن ملک کی مدعیت میں دفعہ383پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس کی جانب سے مقدمے میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، واضح رہے کہ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں 8 جولائی کو پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کالی بنگلانی کا جرگہ بنگلانی قبیلے کے مقدم غلام رسول بنگلانی کی سرپنچی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں پولیس اہلکار سب انسپکٹر علی گل چولیانی پر ڈاکو کو ہلاک کرنے کا8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا، یاد رہے کہ16 نومبر 2016کو جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود جونگل پولیس چوکی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار رفیق سومرو شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے تھے اس مقابلے میں ڈاکو کالی بنگلانی بھی مارا گیا تھا، پولیس مقابلے میں مارے جانے والا ڈاکو کالی بنگلانی پولیس کو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور حکومت سندھ نے بدنام زمانہ ڈاکو کالی بنگلانی پر 5 لاکھ روپے انعام بھی رکھا ہوا تھا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…