ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پروگرام میں تلخ کلامی قادرمندو خیل کا فردوس عاشق اعوان کو 58 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی قادرمندوخیل نے نجی ٹی وی پروگرام میں تلخ کلامی اور نوک جھونک پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو لیگل نوٹس بھیج دیاہے۔نوٹس کے متن کے مطابق ٹی وی پروگرام میں فردوس عاشق

نے منتخب نمائندے کو تھپڑمارا، غلیظ زبان استعمال کی، فردوس عاشق اعوان 7روز میں معافی مانگیں ،58 ارب روپے ہرجانہ بھی ادا کریں۔لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ ہمارے کلائنٹ قادر مندوخیل اپنے حلقے میں قابل احترام شخصیت ہیں، پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل پر من گھڑت الزامات لگائے۔کہا گیا کہ قادرخان مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کو کرپشن کا آئینہ دِکھایا تو آپے سے باہر ہوگئیں۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ فردوس عاشق اعوان قادر مندوخیل سے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگیں اور معافی نامہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں شائع کرایا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل سے ہاتھا پائی اور تلخ کلامی کی ویڈیو لیک ہوگئی تھی۔فردوس عاشق اعوان کا اس ویڈیو پر ردعمل میں کہا تھا کہ جو ویڈیو لیک کی گئی ہے وہ سلیکٹو ہے اسی لیے وہ چاہتی ہیں کہ مکمل ویڈیو لیک ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…