بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، مہنگائی کی شرح میں بھی مزید اضافہ

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ملک میں چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔مختلف کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھا دیں۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی۔چینی کی پچاس کلو کی بوری 4700 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئی۔درجہ اول گھی کی قیمت میں 38 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا

جس کے نتیجے میں درجہ اول کا گھی 305 روپے سے بڑھ کر 343 روپے ہوگیا۔ درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے باعث درجہ دوئم کے گھی کے نرخ 270 روپے سے بڑھ کر 285 روپے ہوگئے۔آئندہ مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے ملک میں مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد جون میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی اوسط شرح بڑھ کر 14.52 فیصد ہوگئی ہے۔ داخلی سطح پر بجٹ کے بعد سے مہنگائی میں اضافے سے عوام دوست بجٹ کا حکومتی بیانیہ متاثر ہو رہا ہے۔دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز، شازیہ مری نے کہاہے کہ آٹا، چینی، گھی اور دال مہنگی کرنے والے سستی کاروں کا خواب بیچ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم خیالی دنیا میں رہتے ہیں، آٹا، چینی، گھی اور دال مہنگی کرنے والے سستی کاروں کا خواب بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غریب کیلئے موٹر سائیکل کا پیٹرول خریدنا پریشانی کا باعث ہے،شوگر اور دیگر امراض کی ادویات مہنگی کرکے نامنہاد صحت کارڈ کا ڈھنڈھورا پیٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان بتائیں صحت کارڈ سے کتنے غریبوں کا علاج ہوا،ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کیا۔ انہوں نے کہاکہ پچاس لاکھ گھروں کا خواب دکھا کر کروڑوں لوگوں کے گھر مسمار کئے، جھوٹوں کی سرکار عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…