جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نیشنل بینک نے غیر ملکی آئل کمپنی ہیسکول کو اربوں کا قرض دے دیا، پیسہ ڈوبنے کا خطرہ

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) نیشنل بینک آف پاکستان نے خبردار کرنے کے باوجود غیر ملکی آئل کمپنی ہیسکول کو اربوں کا قرض دے دیا ہے۔نیشنل بینک آف پاکستان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے آئل کمپنی ہیسکول کو کاروبار کیلئے رسک قرار دینے کے باوجود قرضے جاری کر دئیے، جبکہ بینک کے متعلقہ شعبے نے بھی کمپنی کو دئیے گئے قرضے

ڈوب جانے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ہیسکول نے نیشنل بینک سے 18 اور 7 نجی بینکوں سے ساڑھے 27 ارب روپے مبینہ قرض لیا۔ قرضوں میں سے صرف 4 ارب بینک کو واپس ہوئے، 18 ارب کوالیفائی ہو گئے۔ آئل کمپنی کو قرضے سابق صدر قومی بینک کے دور صدارت میں جاری کئے گئے۔دوسری جانب تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری، وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے پاکستان کے مالی سال 2021-22کے لیے 35ارب امریکی ڈالر کا غیر معمولی برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے وسطی ایشیاء میں 90بلین امریکی ڈالر کی برآمدی صلاحیت کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم کے دوربہ ازبکستان میں ماہ جولائی میں ازبکستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخطی سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،حکومت کے وسطی ایشیاء میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں اس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے 13جولائی 2021کو ازبکستان کے تین روزہ دورہ کے دوران پاکستان اور ازبکستان ٹرانزٹ اور ترجیحی تجارت کے معاہدوں پر دستخط ہونگے۔دونوں ممالک گوادر اور تاشقند میں گودام کی سہولیات کے قیام کے لئے دوسرے علاقائی ممالک کو سامان کی نقل و حمل میں ایک دوسرے کی مدد کے لئے جگہ مختص کرنے پر متفق ہوگئے ہیں دونوں ممالک نے آئی ٹی آر کنونشن کے تحت سامان کی نقل و حمل کا منصوبہ بنایا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاؤنڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ ملکی برآمدات کا ہدف اگرچہ مشکل ٹارگٹ ہے۔اس مشکل ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے حکومت اور برآمدات کنندگان دونوں کواپنا اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا اور حکومت کی جانب سے برآمدات میں اضافہ کیلئے سازگا ر فضاء اور مراعات میں اضافہ سے ملکی برآمدات کا ٹارگٹ پورا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…