پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

پانچویں جماعت کا بچہ پولیس سے بہتر تفتیش کرلے گا، سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا پولیس کو کرپٹ اور نااہل قرار دے دیا

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم محمد امجد کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست نمٹاتے ہوئے  ٹرائل کورٹ کو کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔ عدالت عظمی نے قرار دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ ملزم محمد امجد کے کیس کا جلد از جلد فیصلہ کرے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پراسیکیوشن نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی،

18 فروری کو چالان جمع ہوا اور اب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو سکیں،سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے  اور پراسیکیوشن ٹیم کو دی جائے۔جمعرات کو جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قتل کے  ملزم محمد امجد کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ٹرائل مکمل نہ کرنے پر  پراسیکیوشن ٹیم اور پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پشاور ہائیکورٹ نے تین ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا،پراسیکیوشن نے ہائیکورٹ کے حکم کی پرواہ ہی نہیں کی،گولیوں کے21 خول ملے مگر ریکارڈ میں صرف 2 گولیاں لکھی گئیں،باقی گولیاں پتہ نہیں آسمان پر چلی گئیں یا زمین میں دب گئیں،کے پی کے  پولیس کرپٹ اور نااہل ہے،کے پی کے  پولیس کو تفتیش کرنے کا طریقہ ہی نہیں آتا،پانچویں جماعت کا بچہ کے پی کے پولیس سے بہتر تفتیش کر لے گا، کے پی کے پولیس تفتیش سے متعلق ٹی وی ڈرامے دیکھ لے تو کافی کچھ سیکھ لیں گے،اگر تفتیش کا طریقہ ہی نہیں آتا تو عوام کا پیسہ کیوں ضائع کیا جارہا ہے۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے شمائل عزیز کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایسے کام کرنا ہے تو بہتر ہے  کہ پورا کے پی کے محکمہ پولیس  ختم کر دیں،آپ کو تو قانون کا پتہ ہی نہیں،

بچوں کی طرح آپکو دوبارہ قانون پڑھانا پڑے گا۔ عدالت عظمی نے قتل کے ملزم محمد امجد کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست نمٹاتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ملزم محمد امجد کے  کیس کا جلد از جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پراسیکیوشن نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی،18 فروری کو

چالان جمع ہوا اور اب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو سکیں،سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے  اور پراسیکیوشن ٹیم کو دی جائے۔ ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے تیاری اور معاونت کیلئے عدالت میں قانونی مواد لے کر آئیں۔واضح رہے کہ حویلیاں کے رہائشی محمد امجد پر پڑوسن کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…