مانسہرہ(آن لائن)ضمانت کے منظور ہونے کے باوجود رہائی نہ پانے والے جمعیت علماء اسلام کے راہنما اور سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ کے وکلاء نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔جمعیت لائرز فورم کے عبیداللہ
انور ایڈووکیٹ ،یا سر ہدی سواتی ایڈووکیٹ اور دیگر نے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل جمع کرا دی۔جس پر آج 8جولائی بروز جمعرات فیصلے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی درخواست ضمانت پر دو جولائی کو منظوری کا فیصلہ ہوا تھا لیکن فیصلے میں عدالت کی جانب سے دفعہ 121A شامل نہ کرنے کی وجہ سے رہائی ممکن نہ ہو سکی۔ ،5جولائی سے سرکٹ بنچ ایبٹ آباد میں چھٹیاں ہونے کی وجہ سے مفتی کفایت اللہ کے وکلاء نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید کی عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلیز آڈر میں دفعہ 121A کا اضافہ کیا جائے۔