منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ریکوڈک کیس لندن ہائیکورٹ نے پاکستان کو بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن ہائی کورٹ نے پاکستان کو ریکوڈک کیس میں کرپشن کے الزامات اٹھانے سے روک دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن ہائی کورٹ کی جانب سے 98 صفحات پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان کو ریکوڈک کیس میں کرپشن کے الزامات اٹھانے سے روکنے کا کہا گیا ہے۔پاکستان نے آسٹریلین

فرم ٹیھتیان کو جزوی ایوارڈ دینے کا فیصلہ لندن ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔لندن ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ ریکوڈک کیس میں پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے میں کرپشن کا ذکر تک نہیں تھا۔ سپریم کورٹ نے معاہدے کو غلط قرار دیتے ہوئے بدعنوانی کا حوالہ نہیں دیا تھا۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت کے پاس بدعنوانی کے نئے شواہد ہیں تو وہ انٹرنیشنل کامرس آف چیمبر (آئی سی سی) سے رجوع کرے، پاکستانی لیگل ٹیم، سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر کیس کو کالعدم قرار دلانا چاہتی تھی۔یاد رہے کہ عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس (اکسڈ) نے ریکوڈک ہرجانہ کیس میں پاکستان پر تقریباً 6 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا جس کے خلاف پاکستان نے اپیل دائر کی تھی۔پاکستان کی اپیل پر اکسڈ نے آسٹریلوی اور چِلی کی کمپنیوں کو 6 ارب ڈالر جرمانے کی ادائیگی پر عمل درآمد روکنے کا مستقل حکم امتناع جاری کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…