جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

درباروں اور مساجد میں کار و سائیکل پارکنگ،بیت الخلاء اورحفاظت پاپوش کی سہولیات کو فری کر دیا گیا

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ترجمان محکمہ اوقاف پنجاب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرحکومت پنجاب نے تمام درباروں میں واقع کار و سائیکل پارکنگ،بیت الخلاء اورحفاظت پاپوش کی سہولیات کو بلا معاوضہ فعال کرتے ہوئے اس کی فر اہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلہ میںفوری طور پرچیف ایڈمنسٹریٹر وقف پنجاب نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ

داتا دربار ہسپتال اور جملہ زونل ناظمین اوقاف پنجاب کو احکامات صادر کرتے ہوئے مراسلہ میں کہا ہے کہ اوقاف کے زیر انتظام تمام مزارات، مساجد و ہسپتال میں عوام کیلئے کا ر و سائیکل پارکنگ کی سہولیات کو بلا معاوضہ کر دیا گیا ہے۔تمام جملہ زونل ناظمین اوقاف پنجاب اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں فوری طور پر مناسب جگہوں پرفری پارکنگ کے بینرز و بورڈ آویزا ں کریں ۔پارکنگ کی مختص شدہ جگہوں پر لائن مارکنگ اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنائیں جبکہ نگرانی کیلئے سکیورٹی گارڈز اور سکیورٹی کیمرہ کے سخت انتظامات کئے جائیں۔مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات اور مساجد پر بیت الخلا کی سہولیات فوری طور پر بلا معاضہ کی جارہی ہیں۔ جن مزارات و مساجد میں صفائی کا ٹینڈر دیا گیا کو پابند کیاگیا کہ وہ واش رومز کی صفائی کی بھی ذمہ دار ہو نگی۔دیگر اوقاف اہلکاران جن کی ڈیوٹیاں مزارات و مساجد میں ہیںکو صفائی کرنے بارے پابند کر دیا گیا ہے ۔محکمہ اوقاف کی طرف سے واضع ہدایت دی گئی ہے کہ بیت ا لخلا کی اعلیٰ معیار کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔صفائی کے عمل میںبہترین کیمیکل،کلورین یا ڈیٹول کا استعمال کیا جائے۔بیت الخلاء بلاک کے تمام واش بیسن پر ہاتھوں کی صفائی کے لئے صابن کی لازمی موجودگی ہو گی۔بیت الخلا ء بلاک کی تمام ٹوٹیاں، لائٹس اور دروازے درست حالت میں ہونگے۔

فرش پر پھسلن سے بچائو کے لئے وائپر کا استعمال متواتر اور لازمی کیا جائے گا۔چیف ایڈمنسٹریٹر وقف پنجاب نے اپنے مراسلہ میں مزید پابند کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مزارات اور مساجد پر پاپوش کی حفاظت کی سہولیات کو فری کر دیا گیا ہے۔زائرین کے پاپوش کی حفاظت کیلئے ریک بنائے جا رہے ہیں ۔ ہر ریک پر سیریل نمبر تحریرہوگا۔ پاپوش کے حفاظت کی جگہ کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا ۔حفاظت پا پوش کیلئے مختص شدہ

جگہ کی نشاندہی کیلئے دربار و مساجد کے اطراف میں فلیکسز آویزاں کئے جارہے ہیں۔اس دوران سکیورٹی گارڈز اور سکیورٹی کیمرہ کے سخت انتظامات عمل میں لائے جائیںگے۔ اس سلسلہ میںشکایات کے ازالہ کیلئے انتظامیہ اورمنیجر کے موبائل نمبرز پر مشتمل فلیکسز بھی آویزاں کی جائیں۔ محکمہ اوقاف کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ درج بالا امور کے لئے محکمانہ بجٹ میں کوئی بھی یو میہ اجرت ملازم بھرتی اور تعینات نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…