افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

4  جولائی  2021

اسلام آباد( آن لائن ) کابل اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کا آغاز،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغان ایئرلائن آریانہ کوپاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغان ایئر لائن آریانہ کو پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سول ایوی ایشن کی جانب

سے افغان حکام کو بھیجے گئے۔ مراسلے کے مطابق ابتدائی طور پر کابل اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔سی اے اے کے مطابق افغان ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول اور سلاٹ کا باقاعدہ اجازت نامہ جلد جاری کیا جائے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری کیلئے یہ بڑا اقدام ہوگا، افغانستان کی قومی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کی درخواست دی تھی۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی منسوخی کے معاملے پر غیر ملکی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کو ریلیف نہ دینے پر ائیرلائنز پر جرمانہ اور فلائٹ شیڈول معطل کیا جاسکتا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والی غیر ملکی ائیرلائنز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پروازوں کی منسوخی کا نوٹس لیا اور 5 غیر ملکی ائیرلائنز قطر ،ایمریٹس، اتحاد، فلائی دبئی اور ترک ائیر کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے ائیر لائنزسے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ائیرلائنز فلائٹس منسوخی کے باعث عوامی شکایت کا ازالہ کرے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغان ایئرلائن آریانہ کوپاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت دے دی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…