بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

درخواست گزار نے گمراہ کن حقائق بتا کر عدالت سے حکم امتناعی لیا ٹک ٹاک پابندی کیس کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ٹک ٹاک پابندی کیس کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔ پی ٹی اے نے دعوی کیا ہے کہ درخواست گزار نے گمراہ کن حقائق بتا کر عدالت سے حکم امتناعی لیا۔ پی ٹی اے نے موقف دیا تھا کہ درخواست گزار نے

14 جون کو شکایت جمع کرائی۔ ایل جی بی ٹی سے متعلق پی ٹی اے نے 22 جون کو ہی ایکشن لیا۔ پی ٹی اے نے 22 جون ہی کو ہیش ٹیگ اور اس سے ملتی جلتی ویڈیوز بلاک کیں۔ پی ٹی اے نے ایل جی بی ٹی سے متعلق 224 اکاوئنٹس کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کرا دیں۔ 22 جون کو ایکشن لیا مگر ہائی کورٹ سے 28 جون کو حکم امتناعی لے لیا گیا۔ ہمیں نوٹس جاری کیے بغیر عدالت حکم امتناعی نہیں دے سکتی تھی۔ پاکستان میں ٹک ٹاک صارفین کی تعداد ایک کروڑ 65 لاکھ ہیں۔ چند صارفین کی ویڈیوز کی سزا 99 فیصد صارفین کو نہیں دی جاسکتی۔ قابل اعتراض مواد سے متعلق 5 جولائی تک شکایتیں نمٹا دیں گے۔ٹک ٹاک پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لیا جائے۔ پی ٹی اے موقف کے بعد عدالت نے حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے ٹک ٹاک کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…