ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں، امارات میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے آسان اور موثر طریقہ کار متعارف

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی ) حکومت پاکستان کی جانب سے دبئی میں رہنے والے پاکستانیوں کو مختلف معاملات میں خدمات فراہم کرنے کیلئے آسان اور موثر طریقہ کار متعارف کرادیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے وہاں مقیم پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی کے لیے موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے۔

پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کردیا۔نئی متعارف کردہ ایپلی کیشن کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو تمام قونصلر اور ویلفیئر خدمات بشمول دستاویزات کی تصدیق، ویزہ درخواستوں، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ، میتوں کی منتقلی، قانونی مشاورت اور دیگر تک رسائی دی گئی ہے۔ایپ کے افتتاح کے موقع پر پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کا کہنا تھا کہ موبائل ایپلی کیشن کو ڈیزائن کرتے وقت اس کے استعمال میں سہولت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اب یہاں مقیم پاکستانی قونصلر سروس کے لیے ایپ کے ذریعے وقت لے سکتے ہیں، ضروری کاغذات اور فیس وغیرہ کے متعلق بھی جان سکتے ہیں۔ایپلیکیشن کے ذریعے قونصلر خدمات کے لیے وقت لینے، ضروری دستاویزات اور فیس کی معلومات کے لیے اب انہیں خود قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔قونصل جنرل کے مطابق امارات کے دیگر حصوں میں بہت سے پاکستانی مقیم ہیں، اس سہولت کے ذریعے وہ اپنے رہائشی مقامات پر رہتے ہوئے سہولیات حاصل کر سکیں گے۔موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے جاب لیٹر کی تصدیق اور پاکستانیوں کے لیے اماراتی ویزے کی تصدیق بھی ہو سکے گی۔پاکستان میں زمینوں کے تنازعات سے متعلق معلومات، عائلی مسائل اور دیگر حکومتی اداروں سے متعلق معلومات بھی ایپ کے ذریعے حاصل کی جا سکیں گی۔پاکستانی قونصل خانے کے مطابق موبائل ایپلیکیشن کا لنک آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے جہاں سے اسے ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…