ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

بیوروکریٹس کی نااہلی کے باعث پاکستان کو خطیر نقصان،سرکلر ڈیبٹ2.5کھرب روپے تک پہنچ گیا

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان( ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستار نے مسابقتی ٹریڈنگ باہمی معاہدے (سی ٹی بی سی ایم) ماڈل کی تفصیلات کی وضاحت نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2013 میں اسٹیک ہولڈرز اور حکومت کی جانب سے سی ٹی بی سی ایم پر بحث و مباحثے

کے متعدد دور پہلے ہی ہو چکے ہیں لیکن اس حوالے سے اب بھی غیر یقینی صورتحال ہے۔انہوںنے ماضی کے بیوروکریٹس کو ان کی نااہلی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے پاکستان کو سرکلر ڈیبٹ کی شکل میںربوں روپے کا نقصان ہوا اور جو بڑھتے بڑھتے 2.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے۔اسماعیل ستار نے استفسار کیا کہ جب بااثر پلیئرز نے بجلی کے شعبے کو یرغمال بنایا تو اس وقت کیوں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ؟ جنہوں نے لوٹ مچا رکھی تھی اور آئی ایم ایف کے توسیع فنڈ سہولت پروگرام کے تحت ٹیکس دہندگان سے لوٹ مار کرنے میں مصروف رہے حتیٰ کہ ملکی معیشت پر بوجھ بن گئے اس کے باوجود سب تماشہ دیکھتے رہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو بار بار آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑا۔صدر ای ایف پی نے مزید کہاکہ نیپرا کے تجویز کردہ مسابقتی الیکٹرسٹی مارکیٹ میں ایک خریدار سے مجوزہ منتقلی میں نجی شعبے کے محدود کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے بجلی شعبے کا کردار محدود نہیں ہونا چاہیے اوراس بات کی ضرور جانچ ہونی چاہیے کہ سی ٹی بی سی ایم ماضی کی غلط اور متعصبانہ پالیسیوں پر مبنی ہے یا نہیں ؟ کیونکہ یہ اس کا حتمی طور پر فیصلہ کرے گا کہ کیا نجی پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کو وزارت توانائی کے تحت برقرار رہنا چاہیے ؟ ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…