جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

میں نے کبھی نہیں سوچا تھا عمران خان وزیراعظم بنیں گے، عارف لوہار

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )معروف گلوکار عارف لوہار کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کے ساتھ سفر بھی کیا ہے ، میں نے کبھی بھی عمران خان کے بارے میں نہیں سوچا مجھے صرف یہ پتہ ہے کہ یہ انسان بہت اچھا ہے اور میں انکے رویے سے بہت متاثر ہوا تھا . تفصیلات کے مطابق این این آئی کو خصوصی انٹرویو دیتے ھو ئے بتایا کہ آپ

نے کبھی سوچا تھا کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم بن جائیں گے، میں نے یہ تو نہیں سوچا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم بنیں گے، کبھی اس نظریے سے عمران خان کو نہیں دیکھا تھا ، پوری دنیا میں عمران خان کا نام ہے، میں جب پہلی مرتبہ امریکہ گیا تو وہاں سے میں نے کینیڈا جانا تھا، میرا یہ سفر بائی روڈ تھا ، وہاں پر بارڈر پر میرا پاسپورٹ پکڑ کر مجھ سے دو باتوں کے بارے میں پوچھا گیا ، میرا پاسپورٹ پکڑ کر انہوں نے کہا کہ تم اس ملک سے آئے ہو جہاں سے نصرت خان اور عمران خان کا تعلق ہے، یہ وہی بات آجاتی ہے کہ کسی ملک کی ثقافت ہی دوسرے ملک میں انکا نام روش کرتی ہے، ایک طرف گلوکار تھا اور ایک طرف کھلاڑی تھا ، عمران خان کا رویہ بہت اچھا ہے، میں نے جب بھی عمران خان کے ساتھ وقت گزارا اس وقت میں بہت پر سکون محسوس کیا.عارف لوہار کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ میں کام کے سلسلے میں عمران خان سے ملنے گیا تو میں دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کوئی تکلف نہیں اس وقت تو یہ سیاست میں نہیں تھے ، وہ ورزش کرنے کے بعد واپس آئے تو انہوں نے میری طرف دیکھا اور کہا کہ عارف خیریت سے آئے ہو میری طرف؟ میں نے کہا کہ ایک میسیج ریکارڈ کرنا ہے ، انہوں نے مجھے کہا کہ یہی کرنا ہے یا پھر میری گھر آجاو وہاں سے کر لیں گے؟ میں انکا رویہ دیکھ کر حیران رہ گیا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…