منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا ہے، وزیراعظم نے نوجوانوں کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان نے اپیل کی ہے کہ پاکستانی قوم بالخصوص نوجوان بڑی شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔وزیرِ اعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شجرکاری مہم سے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہاکہ دنیا میں ہر شخص کے لیے 422 درخت ہیں، پاکستان میں صرف 5 ہیں، کینیڈا میں ہرشخص کے

لیے 10 ہزار 163 درخت ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں ہر شخص کیلئے 28 درخت ہیں، گرین لینڈ میں 4964، آسٹریلیا میں ہرشخص کیلئے 3266 درخت ہیں، امریکا میں ہرشخص کیلئے699 اور فرانس میں 203 درخت ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایتھوپیا میں ہر شخص کیلئے 143، چین میں 130 اور برطانیہ میں 47 درخت ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی خاص طور پر نوجوان ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کے لئے تیار ہو جائیں، ملک کو سرسبز بنانے کے لئے ہمیں بہت کچھ کرنا ہے، پاکستان کی عوام بالخصوص نوجوان خود کو تیار رکھیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، عمران خان قوم کے ہیرو بن کر نکلیں گے،شہباز شریف کے خلاف سنجیدہ کیسز ہیں، ضمانت پر رہا ہوئے ہیں،بری نہیں ہوئے، وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ن لیگ کا کوئی مستقبل نہیں ہے، نواز شریف عدالتوں کو چکما دے کر بیرون ملک بھاگ چکے ہیں،شہباز شریف کے خلاف سنجیدہ کیسز ہیں، وہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں ابھی بری نہیں ہوئے، اگر شہباز شریف خود کو وزیراعظم عمران خان کے متبادل پر دیکھ رہے ہیں تو میں یہی کہوں گا کہ خواب دیکھنے پر کوئی

پابندی نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نواز شریف کو واپس لانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے وزیراعظم عمران خان کو بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب اور لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانے کا مینڈیٹ دیا ہے اور وہ قومی دولت کی بازیابی کیلئے پر عزم ہیں۔ فیٹیف سے

متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان نے فیٹیف کے 26 پوائنٹس پر پیشرفت کی ہے، امید ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن دھماکے کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سے را کا ایک

بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جو کراچی سمیت لاہور اور اسلام آباد کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ اور یورپ سمیت تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے، چین کیساتھ پاکستان کے تعلقات ہمالیہ سے بھی بلند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی کو بھی اپنے ملک کو دہشتگردی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو اڈے نہ دینے کے حوالے سے جو موقف اختیار کیا ہے

افغانستان سے بھی مثبت فیڈ بیک آ رہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک فوج نے بڑی قربانیاں دے کر ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کیا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی سمت کی طرف گامزن کر دیا ہے اور ملک دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہیں تاہم پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…