پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

امارات نے پاکستان سمیت 14ممالک پر عائد سفری پابندی میں توسیع کردی

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی، ممبئی ، سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی )اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایک نوٹم جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بھارت اور 13 دیگر ممالک پاکستان، لائبیریا، نمیبیا، سیرا لیون، کانگو، یوگینڈا، زیمبیا، ویت نام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور سائوتھ افریقہ سے مسافر پروازوں کی یو اے ای آمد پر عائد پابندی کی

مدت 21 جولائی کی رات 12 بجے تک بڑھا دی گئی ہے۔اس اعلان کے بعد بھارت اور پاکستان میں پھنسے ہزاروں اماراتی ویزہ ہولڈرز کی اگلے ایک ماہ تک واپسی نہیں ہو سکے گی۔ اس فیصلے نے ہزاروں پاکستانیوں کو مایوس کر دیا ہے۔ کیونکہ امارات جلد واپسی نہ ہونے سے ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ جبکہ کئی پاکستانیوں کے امارات میں تعلیم کا سلسلہ بھی متاثر ہو رہا ہے ، دوسری جانب بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز کی تصد یق کے بعد ممبئی میں گزشتہ روز شاپنگ مالز،سنیما بند کردیئے گئے۔سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ ڈیلٹا پلس انفیکشن کورونا کی ایک اور لہر کو متحرک کرسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں ڈیلٹا پلس کے 48 کیسزکی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اب تک کم ازکم 11ممالک میں کوروناکی نئی قسم ڈیلٹاپلس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کورونا کیسز بڑھنے پر 2ہفتے کا لاک ڈائون عائد کردیاگیا ہے جبکہ جرمنی

نے پرتگال، روس کو وائرس ویرینٹ زون قرار دیدیا اور سفری پابندیوں کے عائد کئے جانے کاامکان ہے۔ارجنٹائن کے قومی کوروناویکسی نیشن پروگرام کے جاری اعداوشمار کے مطابق اسپوٹنک فائیو، اسیٹرازینیکا ویکسین کی سنگل ڈوزسے60سال سے زائد افراد میں کوروناسے شرح اموات 70سے80 فیصد کم ہوئی ہے۔علاوہ ازین آسٹریلیا کے سب سے

بڑے شہر سڈنی میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈائون پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ شہر میں بھارت سے پھیلنے والی کووڈ انیس کی ڈیلٹا نامی قسم پھیل رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاک ڈائون سے قریب پانچ ملین شہری متاثر ہو رہے ہیں۔ قبل ازیں لاک ڈائون کو صرف کاروباری ڈسٹرکٹ تک محدود رکھا گیا تھا مگر کیسز میں اضافے کے تناظر میں اسے پورے شہر کے لیے نافذ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے، جنہوں نے وبا سے موثر انداز سے نمٹا۔ اس ملک میں اب تک متاثرین کی تعداد تیس ہزار جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 910 ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…