بھارت کی پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے نشانہ بنانے کی ایک اور سازش ناکام

24  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)بھارت کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے نشانہ بنانے کی ایک اور سازش ناکام ہوگئی۔ بھارت کی ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے کوشش ناکام ہوگئی،بھارت نے اپنا ایف اے ٹی ایف پروپیگنڈہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیہ میں ڈلوانے کی

کوشش کی مگر اس کو شکست ہوئی،مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو بے نقاب کیا،افغانستان میں بھارت کے ناپاک عزائم بھی عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئے،ایک بار پھر شنگھائی تعاون تنظیم میں اجیت دوول کو منہ کی کھانی پڑی۔دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ایرانی وزیر خارجہ کے افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے جناب ابراہیم طاہریان فرد نے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے افغانستان کے بارے میں پاکستان کی مستقل پالیسی کے نمایاں پہلووں کو اجاگر کیا۔ وزیر خارجہ نے زور دیا کہ افغانستان کے تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں، افغان قیادت میں افغانوں کو قبول مذاکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ ہی افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول میں مددگار ہوگا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں تشدد کی سطح بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد میں کمی اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل تشدد خرابی پیدا کرنے والے اْن عناصر کے ہاتھ مضبوط کرے گا جو نہیں چاہتے کہ خطے میں امن واپس آئے۔ وزیر خارجہ نے زور دیا کہ افغان فریقین کے

لئے ضروری ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور عالمی حمایت کو امن عمل کی کامیابی کے لئے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ پاکستان اور ایران دونوں افغانستان میں عدم استحکام سے متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو کامیابی پر مبارک دیتے ہوئے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی پاکستان کے دو دن کے دورے پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…