منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

اگر میرا نام ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم میں آیا تو پاکستان کے لئے ٹرافی جیت کر لاؤں گا، اعظم خان

datetime 24  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نوجوان بیٹسمین اعظم خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ہدف بنالیا، ان کا کہنا ہے کہ ملک کی نمائندگی کرنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔اعظم خان نے کہا کہ سرفراز احمد نے بھی ہمیشہ بھرپور رہنمائی اور سپورٹ کیا،اب قومی ٹیم میں شمولیت کی خوشی

الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی، میری خواہش ہے کہ ایسا پرفارم کروں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیلنے کا موقع مل جائے،اگر ایسا ہوا تو ٹرافی جیتنے سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہوسکتی۔ہارڈ ہٹراعظم خان نے بتایاکہ اب تک 9 کلو وزن کم کرنے میں کامیاب ہوا ہوں، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ سے فٹنس کو بہتر بنانے میں کافی حدتک مدد ملی، مزید کچھ وزن کم کرنے کا پلان ہے،اس حوالے سے پی سی بی ٹرینر نے جو پلان تیار کیا اس کے مطابق محنت کرکے ہدف پانے کی کوشش ہوگی۔اعظم خان نے کہا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے پی ایس ایل 6میں اچھا پرفارم نہ کرنے میں معروف اورتجربہ کار کھلاڑیوں کی مکمل دستیابی نہ ہونا ایک وجہ بنی، انجری کے مسائل سے بھی فرق پڑا۔انکا کہنا تھا کہ اگر مجھے ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے کا موقع میسر آیا تو پاکستان کیلئے ٹرافی جیت کر لائوں گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…