معروف سیاستدان کوچیف جسٹس کیخلاف نازیباالفاظ کا استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا، پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل ، عہدہ واپس لے لیا گیا

23  جون‬‮  2021

کراچی (آن لائن) پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے پی ایس 92 (114)کراچی کے جنرل سیکریٹری مسعود الرحمن عباسی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور پی ایس 92 کی جنرل سیکرٹری کے عہدے سے معطل کردیا ہے۔پیپلز پارٹی ایک عوامی اور جمہوری جماعت ہے پارٹی کے کارکن اور عہدیدار پارٹی کے نظم و ضبط کے پابند ہیں۔تفصیلات کے

مطابق پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور غیر ذمہ داران طرز عمل پر پی ایس 92 (114) کے جنرل سیکرٹری مسعود الرحمان عباسی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور پی ایس میں جنرل سیکرٹری کے عہدے سے انہیں معطل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مسعود الرحمان عباسی کو 3 روز قبل پارٹی کے نظم و ضبط اور ایک تقریب کے دوران غیر ذمہ داران طرز عمل پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے جواب میں مسعودالرحمان عباسی نے اپنی سنگین غلطی کو جذباتی ردعمل قرار دے کر اپنی غلطی تسلیم کی تھی۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے ان کے جواب کے بعد ان کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی کارکن اور سٹی ایریا کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات ہوکر اس طرح کی غلطیاں پارٹی کے نظم و ضبط کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیدار پر اس طرح کی جذباتی غلطیاں کرے تو وہ کس طرح پارٹی

نظم و ضبط کو برقرار رکھ سکتا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی اور جمہوری جماعت ہے پارٹی کے کارکن اور عہدیدار پارٹی کے نظم و ضبط کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی نے مسعود الرحمن عباسی کو ان کی سنگین غلطی اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور پی ایس 92 کے جنرل سیکرٹری کے

عہدے سے معطل کردیا ہے اور انہیں پارٹی کے کسی بھی اجلاس میں شرکت کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے اور مسعود الرحمن عباسی آئندہ کسی بھی پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔یاد رہے کہ پی پی رہنما مسعود الرحمن عباسی نے ایک تقریر کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جس پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا اور بعد ازاں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے گزشتہ روز سماعت کی اور مسعود الرحمن عباسی سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کئے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…